سندھ کابینہ کی تشکیل کے پہلے مرحلے میں‌ بیس ارکان آج حلف اٹھا رہے ہیں۔ گورنر سندھ عشرت العباد حلف لیں‌گے

جمعہ 11 اپریل 2008 14:55

کراچی (اردوپوائنٹ اخبا ر تازہ ترین11اپریل 2008 ) سندھ کابینہ کی تشکیل کے پہلے مرحلے میں‌ بیس ارکان آج حلف اٹھا رہے ہیں۔ گورنر سندھ عشرت العباد حلف لیں‌گے۔ ‌حلف اٹھانے والوں میں‌انیس ارکان کا تعلق پیپلز پارٹی اور ایک رکن عوامی نیشنل پارٹی سے ہے۔حلف برداری کی تقریب سہ پہر تین بجے گورنر ہاؤس کراچی میں‌منعقد ہوگی۔

(جاری ہے)

مجوزہ کابینہ میں‌پیر مظہر الحق، سینئیر وزیر ہونگے جبکہ دیگر وزرا کے ناموں میں ڈاکٹر ذوالفقار مرزا، سید مراد علی شاہ، آغا سراج درانی، میر نادر مگسی، ایاز سومرو، منور عباسی، ، شازیہ عطا مری،منظور حسین وسان، سسی پلیجو،جام سیف اللہ دھاریجو،مکیش چاولہ، جام مہتاب ڈہر،ساجد جوکھیو، اختر جدون، بیگم نرگس این ڈی خان اور دیگر شامل ہیں۔

جبکہ پانچ مشیر بھی سندھ کابینہ میں شامل کئے جاسکتے ہیں۔

متعلقہ عنوان :