قومی ہاکی ٹیم کے چمپئن طارق نیازی مختصر علالت کے بعد خالق حقیقی سے جاملے ،آبائی قبرستان میں سپردخاک

اتوار 20 اپریل 2008 15:19

میانوالی(اردوپوائنٹ اخبا ر تازہ ترین20اپریل 2008 ) قومی ہاکی ٹیم کے سابق گولڈمیڈل لسٹ کھلاڑی اور چمپئن طارق نیازی اسلام میں مختصر علالت کے بعد خالق حقیقی سے جاملے وہ کچھ عرصہ سے علیل تھے اور اسلام آباد کی ایک ہسپتال میں زیر علاج تھے طارق نیازی کی قومی ہاکی ٹیم کیلئے اعلی خدمات پرمیانوالی ہاکی سٹیڈیم کا نام ان کے نام سے منسوب کرتے ہوئے طارق نیازی ہاکی سٹیڈیم رکھ دیاگیا ہے ان کی نمازجنازہ مرکزی عید گاہ میں ادا کی گئی جس میں عوامی ،ثقافتی سماجی تجارتی ،صحافتی اور سیاسی حلقوں کے علاوہ عوام کی کثیر تعداد نے شرکت کی بعد ازاں اپنے آبائی اور ذاتی قبرستان خنکی خیل میں سپرد خاک کردیاگیا مرحوم کا قومی کرکٹ ٹیم کے اعلی کھلاڑیوں میں شمار ہوتا تھا وہ درجنوں ملک میں قومی ہاکی ٹیم کی جانب سے نمائندگی کرچکے ہیں اور اعلی کھیل پیش کرکے وطن عزیز کا نام روشن کیا ۔

متعلقہ عنوان :