فٹبال فیڈریشن کے صدر محسن گیلانی کی فیفا صدر سے ملاقات

ہفتہ 21 جون 2025 21:22

فٹبال فیڈریشن کے صدر محسن گیلانی کی فیفا صدر سے ملاقات
ٍاسلام آباد (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔ 21 جون2025ء)فٹبال کی عالمی تنظیم فیفا کے صدر جیانی انفانٹینو سے پاکستان فٹبال فیڈریشن کے نومنتخب صدر سید محسن گیلانی نے ملاقات کی، فیفا نے پاکستان میں فٹبال کی ترقی اور بہتری کے لیے بھرپور تعاون کرنے کا اعلان کر دیا۔

(جاری ہے)

فیفا کلب ورلڈ کپ کے موقع پر ہونیوالی ملاقات میں جیانی انفانٹینو نے محسن گیلانی کو پاکستان فٹبال فیڈریشن کے حالیہ انتخابات میں صدر بننے اور ایگزیکٹو کمیٹی کی تشکیل پر مبارکباد دیتے ہوے پاکستان میں فٹبال گورننس میں مثبت پیش رفت کو سراہا۔

انہوں نے کہا کہ فیفا پاکستان میں فٹبال کی ترقی و بہتری کے لیے بھرپور تعاون کرے گا اور پاکستان فٹبال کو نئی بلندیوں تک پہنچانے کے لیے تمام اسٹیک ہولڈرز کو نئی قیادت کے ساتھ مل کر کام کرنا ہوگا۔ پی ایف ایف کے صدر سید محسن گیلانی نے فیفا صدر کو پاکستان میں فٹبال کے ٹیلنٹ ڈویلپمنٹ اور انفراسٹرکچر کی بہتری کے حوالے سے اپنا ویڑن پیش کرنے سمیت مستقبل کے روڈ میپ کے بارے میں بھی آگاہ کیا۔