پوری قوم صدر پرویز مشرف کے استعفیٰ کی منتظر ہے ۔ عوامی حکومت کے ساتھ ان کا چلنا ممکن نہیں۔ سینیٹ میں قائد ایوان میاں رضا ربانی کی کراچی میں میڈیا سے گفتگو

اتوار 1 جون 2008 18:52

کراچی(اُردو پوائنٹ اخبار تازہ ترین۔1جون۔2008ء) سینیٹ میں قائد ایوان میاں رضا ربانی نے کہا ہے کہ پوری قوم صدر مشرف کے استعفے کی منتظر ہے ۔ عوامی حکومت کے ساتھ ان کا چلنا ممکن نہیں جبکہ معیشت کی بربادی کے ذمے دار بھی صدر پرویزہیں۔ یہ بات انہوں نے کراچی میں مسلم لیگ نواز کے مقتول رہنما طارق خان کے اہل خانہ سے تعزیت کے موقع پر میڈیا سے بات چیت میں کہی ۔

(جاری ہے)

ان کا کہنا تھا کہ طارق خان کے قتل میں ملوث افراد کو قانون کے کٹہرے میں لایا جائے گا۔ انہوں نے آئینی پیکج کے حوالے سے کہا کہ اٹھاون ٹو بی سمیت تمام اہم اختیارات پارلیمنٹ کو منتقلی سے پارلیمنٹ مضبوط ہوجائے گی۔ آئینی پیکج پر حکومت میں شامل جماعتوں میں اختلافات فطری عمل ہے اور اس حوالے سے تمام خدشات دور کر کے آئینی پیکج پارلیمنٹ سے منظور کرایا جائے گا۔