ٹانک ، ڈاکوؤں اور مقامی لوگوں کے درمیان فائرنگ کا تبادلہ ، دو ڈاکوؤں سمیت چار افراد ہلاک

منگل 1 جولائی 2008 05:33

ٹانک(اردوپوائنٹ اخبا ر تازہ ترین01جولائی2008 ) ضلع ٹانک میں مقامی لوگوں اور ڈاکووٴں کے درمیان فائرنگ کے نتیجے میں دو ڈاکووٴں سمیت چار افراد ہلاک ہوگئے ٹانک پولیس کے مطابق منگل کو شہر سے پندرہ کلومیٹر دور شمال کی جانب علاقہ پائی میں بدنام زمانہ ڈاکووٴں نے مویشی چوری کر نے کی کوشش کے دور ان گاؤں کے کچھ لوگوں پر فائرنگ کر دی جس سے دو افراد سلیم اورسیف اللہ موقع پر ہی جاں بحق ہوگئے ڈاکوؤں کے حملے کے بعد گاوٴں کے لوگوں نے ڈاکووٴں پر حملہ کیا جس کے نتیجے میں دو ڈاکو بھی ہلاک ہوگئے۔

(جاری ہے)

ہلاک ہونے والے ڈاکووٴں میں چیئنہ اور میرانشاہ شامل ہیں۔ٹانک کے بعض لوگوں کا کہنا ہے کہ ٹانک میں مقامی طالبان کے آنے سے پہلے ڈاکے اور چوری کی وارداتیں ایک معمول بن گئی تھی لیکن مقامی طالبان کے آنے کے بعد اس میں کمی واقع ہوئی ہے۔ واضح رہے کہ ضلع ٹانک کے علاوہ جنوبی وزیرستان اور شمالی وزیرستان میں کئی بار جرائم پیشہ لوگوں کو گولیاں مار کرہلاک کیا گیا ہے۔

متعلقہ عنوان :