وزیرخارجہ شاہ محمودقریشی کی نیویارک میں افغان ہم منصب سے ملاقات،دونوں رہنماؤں کاپاکستان اورافغانستان میں دہشت گردی کے واقعات پرافسوس کااظہار

بدھ 9 جولائی 2008 23:00

نیویارک(اُردو پوائنٹ اخبار تازہ ترین۔9جولائی۔2008ء) پاکستان کے وزیرخارجہ شاہ محمودقریشی نے نیویارک میں افغان ہم منصب رنگین دادفراسپانتاسے ملاقات کی ۔ملاقات میں دونوں رہنماؤں نے پاکستان اور افغانستان میں دہشت گردی کے حالیہ واقعات پرافسوس کااظہارکیاہے ۔

(جاری ہے)

ترجمان دفترخارجہ محمدصادق کے مطابق ملاقات پیتالیس منٹ تک جاری رہی جبکہ دس منٹ تک دونوں رہنماؤں نے ون اون ون ملاقات بھی کی۔اس موقع پروزیرخارجہ شاہ محمودقریشی نے کہا کہ اسلام آبادمیں منعقدہونے والے منی جرگے کیلئے پاکستان نے جرگہ ارکان کے ناموں کوحتمی شکل دے دی ہے ۔منی جرگے میں گزشتہ سال کابل میں ہونے والے گرینڈجرگے کے نتیجے میں کیے گئے اقدامات کاجائزہ لیاجائے گا۔