لوکیمیا، ایڈز اور سرطان کے وائرس کا کھوج لگانے والے سائنس دان ڈاکٹر گیلو
جمعرات 10 جولائی 2008 14:18
(جاری ہے)
10 سال قبل ڈاکٹر گیلو اور دو دوسرے سائنس دانوں نے امریکہ کی مشرقی ریاست میری لینڈ بالٹی مور کے مقام پرایچ آئی وی ایڈز کی تحقیق اور علاج کے لیے وقف ہیومن وی رالوجی انسٹی ٹیوٹ قائم کیا۔
اس انسٹی ٹیوٹ کا مقصد وبائی امراض کو روکنے کے لیے کام کرنا ہے۔ڈاکٹر گیلو کو 80 سے زیادہ میڈیکل ایوارڈ ز اور 30 اعزازی ڈگریوں سے نوازا جاچکا ہے۔ تاہم جب ان سے یہ پوچھا گیا کہ کیا وجہ ہے کہ ایڈز وائرس کی دریافت ،جوان کی عام طور پر سب سے اہم کامیابی خیال کی جاتی ہے، ان کی کامیابیوں کی فہرست میں موجود نہیں ہے تو انہوں نے کہا۔ جذباتی طور پر جس سب سے اہم کامیابی میں مجھے اطمینان حاصل ہوتا ہے ، وہ ہے انسانوں میں پہلے ریٹ رو وائرس کی دریافت ، لوکیما وائرس ، ایچ ٹی ایل وی ون۔ کیونکہ یہ وہ ایک پہلا وائرس تھا جسے سرطان کی وجہ بتایا گیا تھا۔ ڈاکٹر گیلو کی بہن اپنے پچپن میں لوکیمیا سے ہلاک ہوگئی تھی اور وہ کہتے ہیں کہ انہوں نے چھ ماہ تک ایک میڈیکل ڈاکٹر کے طور پر لوکیمیا میں مبتلا بچوں کا علاج کرنے کے بعد ان کی تکلیف دیکھتے ہوئے اس پر تحقیق کے لیے اپنی زندگی وقف کرنے کا عہد کیا۔ ڈاکٹر گیلو کہتے ہیں کہ بہت سے بچوں کا علاج کرنے کے دوران ان کو موت کے منہ میں جاتے ہوئے دیکھنا ایک دکھ بھرا تجربہ تھا۔ یقیناً یہی وجہ تھی کہ میں چاہتاتھا کہ اب اپنی زندگی میں میں دوبارہ کسی مریض کو اپنے سامنے نہ دیکھوں اور میں نے ایسا ہی کیا۔ سائنس دانوں نے1984 کے ڈاکٹر گیلو کیکام پر برسوں اختلاف کا اظہار کیا۔ ایک فرانسیسی سائنس دان نے یہ دعویٰ بھی کیا وہ اس کی دریافت تھی۔ یہ معاملہ اس وقت طے ہوا جب ڈاکٹر گلو اور پیرس کے پاسچر انسٹی ٹیوٹ کے ڈاکٹر لیوک مونٹیگ نیئر ، دونوں کے سراس دریافت کا سہرا باندھا گیا۔ ڈاکٹر گیلو کے پاس اپنے گھر میں اپنی تحقیق ، دریافت اور اعزات کی بہت سی یادیں موجود ہیں۔ ان کی اہلیہ جین اپنی پوری زندگی کے دوران کیے جانے والیسفر اور عالمی لیڈروں سے ملاقاتوں کو یاد کرتے ہوئے کہتی ہیں۔ ہم ایک دوسرے کے ساتھ پچاس سال سے رہ رہے ہیں۔ کتنی شاندار بات ہے۔ 71 سالہ سائنس دان نے آج کے دن کا اختتام اپنے دوست اور رفیق کار جو بریانٹ کیساتھ ٹینس کھیل کے ساتھ کیا۔ جو ڈاکٹر گلو ان کے کھیل اور مقابلے کے جذبے کا مذاق اڑاتے رہتے ہیں۔ ڈاکٹر گلو کہتے ہیں کہ انہیں کس انداز میں یاد رکھا جاسکتا ہے۔ میں نے ایڈزسے چھٹکارہ دلانے کے لیے بہت محنت کی ، لیکن میرا نہیں خیال کہ اس دریافت میں کبھی میرا بھی شمار ہوگا۔ وہ جو انہیں جانتے ہیں، کہتے ہیں کہ لوگ ان کی بھرپور شخصیت اور پختہ عزم کویاد رکھیں گے۔متعلقہ عنوان :
مزید بین الاقوامی خبریں
-
ایلون مسک کی چینی وزیراعظم لی کیانگ سے ملاقات
-
سعودی ولی عہد سے کویتی، عراقی وزیر اعظم کی ملاقات
-
پیاراندھا ہوتا ہے، نوجوان نے روبوٹ سے شادی کرنے کا اعلان کر دیا
-
ٹورنٹو میں یوم خالصہ کی تقریب ،کینیڈین وزیر اعظم جسٹن ٹروڈو نے بھی شرکت کی
-
وائٹ ہائوس کی میڈیا نمائندگان کیلئے تقریب کے دوران فلسطینیوں کے حق میں مظاہرہ
-
دبئی، 35 ارب ڈالر کی لاگت سے آل مکتوم انٹرنیشنل ایئرپورٹ کی توسیع کا آغاز
-
کیٹ مڈلٹن کی بہن کو جلد ہی رائل ٹائٹل ملنے کا امکان
-
رفح پر امکانی اسرائیلی حملہ ، اسرائیل امریکہ کو اعتماد میں لے گا ، جان کربی
-
برطانیہ، پناہ گزینوں کیخلاف آپریشن آئندہ ہفتے شروع ہوگا
-
ٹک ٹاک کاایک بار پھر امریکا میں اپنی ایپ بیچنے سے انکار
-
دبئی میں بھکاریوں کیخلاف آپریشن، عید پر 396 بھکاری گرفتار
-
شہزادہ ہیری کے دورہ برطانیہ کی تصدیق
UrduPoint Network is the largest independent digital media house from Pakistan, catering the needs of its users since year 1997. We provide breaking news, Pakistani news, International news, Business news, Sports news, Urdu news and Live Urdu News
© 1997-2024, UrduPoint Network
All rights of the publication are reserved by UrduPoint.com. Reproduction without proper consent is not allowed.