وائٹ ہائوس کی میڈیا نمائندگان کیلئے تقریب کے دوران فلسطینیوں کے حق میں مظاہرہ

پیر 29 اپریل 2024 13:49

وائٹ ہائوس کی میڈیا نمائندگان کیلئے تقریب کے دوران فلسطینیوں کے حق ..
واشنگٹن(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 29 اپریل2024ء) وائٹ ہاس کی میڈیا نمائندوں کیلئے سالانہ ڈنر کی تقریب کے موقع پر غزہ پر اسرائیلی جارحیت کے خلاف اور فلسطینیوں کی حمایت میں بڑا احتجاجی مظاہرہ کیا گیا۔

(جاری ہے)

غیرملکی خبررساں ادارے کے مطابق واشنگٹن کی ہلٹن ہوٹل میں منعقدہ تقریب کے دوران مظاہرین نے ہوٹل کے باہر بائیڈن حکومت اور مغربی میڈیا کے خلاف بائیڈن کی میراث نسل کشی ہے کے بینر اٹھاکر شرم کرو اور حقائق چھپانے والے مغربی میڈیا ہم تمہیں دیکھ رہے ہیں کے نعرے لگائے۔

مظاہرین کی جانب سے واشنگٹن ہلٹن ہوٹل کی کھڑکی سے ایک بڑا فلسطینی پرچم بھی لہرایا گیا۔ غزہ کی حمایت میں ہونے والے اس احتجاج کے باعث صدر بائیڈن ہوٹل کے پچھلے دروازے سے تقریب میں پہنچے، احتجاج کے باوجود صدر بائیڈن نے تقریب میں 10 منٹ کی تقریر کے دوران غزہ میں اسرائیلی جنگ کا کوئی ذکر نہیں کیا۔

متعلقہ عنوان :