پاکستان ایٹمی عدم پھیلاوٴ کے عزم پر کاربند ہے ، جوہری صلاحیت کے باعث بھارت سے تعلقات بہتر ہوئے اور کشمیر پر بات چیت شروع ہوئی، وزیرخارجہ شاہ محمود قریشی کا لندن میں تقریب سے خطاب

جمعرات 24 جولائی 2008 18:07

لندن(اُردو پوائنٹ اخبار تازہ ترین۔24جولائی۔2008ء) وزیرخارجہ شاہ محمود قریشی نے کہاہے کہ پاکستان ایٹمی عدم پھیلاوٴ کے عزم پر کاربند ہے ۔ لندن میں تقریب سے خطاب میں انہوں نے کہا کہ ایٹمی قوت ہونے کے باوجود پاکستان کسی ملک کے لئے خطرہ نہیں۔

(جاری ہے)

ان کا کہنا تھا کہ پاکستان کی ایٹمی صلاحیت کے باعث بھارت سے تعلقات بہتر ہوئے اور کشمیر پر بات چیت شروع ہوئی۔ پاکستان کے ایٹمی دھماکوں کے باعث جنوبی ایشیا پہلے کی نسبت آج زیادہ محفوظ ہے ۔ وزیرخارجہ نے کہا کہ افغانستان میں امن پاکستان سمیت پورے خطے کے مفاد میں ہے ۔