امریکہ میں پاکستان کے سفیر حسین حقانی کی امریکی نائب صدر ڈک چینی سے ملاقات۔ وزیراعظم کے دورہ امریکہ سمیت باہمی دلچسپی کے امور پر تبادلہ خیال کیا

جمعہ 25 جولائی 2008 15:54

واشنگٹن (اردوپوائنٹ اخبا ر تازہ ترین25 جولائی2008 ) امریکہ میں پاکستان کے سفیر حسین حقانی نے امریکی نائب صدر ڈک چینی سے ملاقات کی اور وزیراعظم یوسف رضا گیلانی کے دورہ امریکہ سمیت باہمی دلچسپی کے امور پر تبادلہ خیال کیا۔

(جاری ہے)

امریکی صدر کی رہائش وائٹ ہاﺅس میں ہونے والی یہ ملاقات 45 منٹ تک جاری رہی ۔ ملاقات میں پاکستان کو درپیش توانائی اور خوراک کی قلت کے چیلنج اور دہشتگردی کے خلاف جنگ میں باہمی تعاون جیسے امور بھی زیر غور آئے