آئندہ سال چھ ہزارمیگاواٹ بجلی پیداکی جائے گی جس کے بعد لوڈشیڈنگ کامکمل خاتمہ ہوجائے گا۔ مہنگی بجلی کا بوجھ امیروں پر ڈالیں گے ۔وفاقی وزیر پانی و بجلی راجہ پرویزاشرف کی نجی ٹی وی سے گفتگو

اتوار 27 جولائی 2008 12:33

آئندہ سال چھ ہزارمیگاواٹ بجلی پیداکی جائے گی جس کے بعد لوڈشیڈنگ کامکمل ..
واشنگٹن(اُردو پوائنٹ اخبار تازہ ترین۔27جولائی۔2008ء) وفاقی وزیرپانی وبجلی راجہ پرویزاشرف نے کہاہے کہ آئندہ سال چھ ہزارمیگاواٹ بجلی پیداکی جائے گی جس کے بعد لوڈشیڈنگ کامکمل خاتمہ ہوجائے گا۔حکومت کے جنگی بنیادوں پرکیے جانے والے اقدامات کے باعث دنیابھرسے چارارب ڈالرکی سرمایہ کاری کی پیش کش ہوچکی ہے ۔

(جاری ہے)

واشنگٹن میں نجی ٹی سے گفتگوکرتے ہوئے انہوں نے کہاکہ انتیس جولائی کوپاکستان کی خواہش پر ورلڈبینک کے دفترمیں ملک میں توانائی کے بحران پرقابوپانے اورسرمایہ کاروں کوراغب کرنے کے لیے گول میز کانفرنس منعقد کی جائے گی۔

جس میں ایک خصوصی ڈاکومینٹری پیش کی جائے گی۔ جس کے ذریعے پاکستان میں کوئلے کے ذریعے بجلی پیداکرنے کے حوالے سے سرمایہ کاروں کوراغب کیاجائے گا۔انہوں نے بتایاکہ کانفرنس میں دنیابھرسے توانائی کے شعبے کے ماہرین اورسرمایہ کارشرکت کررہے ہیں۔انہوں نے کہا کہ بجلی کی پیداواری لاگت بڑھ چکی ہے اورمجبوری میں بجلی مہنگی کرناپڑی تاہم آئندہ یہ بوجھ امیرطبقے پرڈالاجائے گا۔