قبولہ،فریدیہ کالونی میں پانی کی سپلائی چھ روز سے بند

جمعرات 31 جولائی 2008 15:29

قبولہ(اردوپوائنٹ اخبا ر تازہ ترین31 جولائی2008 ) فریدیہ کالونی کے مکین پانی کی بوند بوند کو ترس گئے چھ روز سے پانی کی سپلائی معطل ہے شدید گرمی اور لوڈشیڈنگ کے باعث پورا علاقہ کربلا کا منظر پیش کررہا ہے انتظامیہ نے خاموشی اختیار کررکھی ہے علاقہ کے رہائشی ہاتھوں میں کین بالٹیاں بوتلیں اٹھائے دوسرے علاقہ سے پانی لانے پرمجبور ہیں کالونی کے رہائشی رانا شہباز احمد زاہد غوث ملک ریاض احمد نے اعلی حکام سے مطالبہ کیاہے کہ فوری طورپر فریدیہ کالونی میں پانی کی سپلائی بحال کی جائے تاکہ عوام کی پریشانی دور ہوسکے اور لوگ سکھ کاسانس لے سکیں۔

متعلقہ عنوان :