شمالی وزیرستان میں صاف پانی کی فراہمی کیلئے پاک فوج کی کوششیں جاری‘دوسلی میں واٹر فلٹریشن پلانٹ نصب

پیر 4 اگست 2008 15:56

میرانشاہ(اُردو پوائنٹ تازہ ترین۔4اگست 2008ء) پاک فوج نے شمالی وزیرستان ایجنسی کے عوام کو صاف پانی فراہم کرنے کیلئے پہلے قدم کے طورپر دوسلی میں ایک واٹر فلٹریشن پلانٹ لگایا ہے یہ واٹر فلٹریشن پلانٹ اگلے دس دنوں میں کام شروع کردے گا جس سے نہ صرف علاقے کے عوام کو صاف اور صحت افزاء پانی فراہم کیا جائے گا بلکہ زرمک سے بنوں جانے والی گاڑیاں بھی اس سہولت سے فائدہ اٹھاسکیں گی یہ پلانٹ دوسلی ملیشیاء کے قلعے کے باہر روڈ پر لگایا گیا ہے کہ زیادہ سے زیادہ لوگ اس سے مستفید ہوسکیں اس کے علاوہ پاک فوج دیتہ خیل اور میرانشاہ میں بھی صاف پانی فراہم کرنے کیلئے پلانٹ لگارہی ہے یہ دونوں پلانٹ کی بہت جلدی کام کرنا شروع کردیں گے میرانشاہ میں پاک فوج کے ترجمان نے کہا کہ ایک دفعہ پھر پاک فوج علاقے کی ترقی کیلئے اپنے عزم کو دہراتی ہے جبکہ ایجنسی کے عوام فوج کی ان کوششوں کو قدر کی نگاہ سے دیکھتے ہیں۔

متعلقہ عنوان :