پاکستانی حکام نے یوم آزادی کے موقع پر یکجہتی کے اظہار کیلئے 34 بھارتی ماہی گیر وں کو رہا کر دیا ۔ بھارتی جیلوں پاکستانی قیدیوں پر تشدد کیا جاتا ہے اور کئی ذہنی مریض بن جاتے ہیں ، سائبان تنظیم ۔ قید کے دوران کسی قسم کا کوئی تشدد نہیں ہوا ،بہت اچھی طرح سے رکھا گیا ، ماہی گیروں کی بات چیت
جمعہ 15 اگست 2008 15:19
(جاری ہے)
بچوں کی ٹرانسپورٹ اور کھانے پینے کا انتظام کرنے والی تنظیم سائبان کے رہنما سلیم خان کا کہنا تھا کہ پاکستان خیر سگالی کے جذبے کے تحت بھارتی ماہی گیروں کو رہا کر رہا ہے مگر بھارت کی طرف سے اس کا مثبت جواب نہیں دیا جا رہا ہے۔
بھارتی جیلوں میں قید پاکستانی قیدیوں پر بے پناہ تشدد کیا جاتا ہے اور کئی ذہنی مریض بن جاتے ہیں جس وجہ سے بے شمار پاکستانی خاندان پریشانی کا شکار ہیں۔ رہائی پانے والے یہ بھارتی ماہی گیر صوبے گجرات کے ضلع جھونا گڑہ سے تعلق رکھتے ہیں۔ ان میں سے ایک بچے امولک کا کہنا تھا کہ سترہ ماہ قبل انہیں پاکستانی نیوی نے گرفتار کیا تھا۔ ان کے مطابق رات کو لنگر ڈال کر کشتی میں سوتے ہوئے سمندر میں سرحد کا پتہ نہیں چلا اور صبح کو گرفتار ہوگئے۔ان کا کہنا تھا کہ یہاں قید کے دوران ان پر کسی قسم کا کوئی تشدد نہیں ہوا اور بہت اچھی طرح سے رکھا گیا۔کرن سریش نامی نو عمر لڑکے کا، جسے چار ماہ قبل گرفتار کیا گیا تھا، کہنا تھا کہ انہیں تو سرحدوں کا کچھ علم نہیں وہ تو مزدور ہیں، جو منیجر ہوتے ہیں انہیں اس کے بارے میں پتہ ہوتا ہے۔ انہوں نے بتایا کہ کئی چودہ اور پندرہ سال کے چھوٹے بچے تھے جو روز گھر والوں کو یاد کر کے روتے تھے، پھر ایک دوسرے کو مناتے تھے۔ ’کبھی سوچا نہ تھا کہ ایسے رہائی مل جائے گی۔کرن سریش کا کہنا تھا کہ یہاں جو پکڑے گئے ہیں ان میں سے کئی گھر کے واحد کفیل تھے اتنے دن یہاں جیل میں تھے بھارتی حکومت کو ان کی مدد کرنی چاہیے تھی۔متعلقہ عنوان :
مزید اہم خبریں
-
عوام کیلئے مہنگائی کا ایک اور "تحفہ"، بجلی مہنگی کر دی گئی
-
انصاف اس طرح ہونا چاہیے جیسا قانون کہتا ہے،چیف جسٹس نے اپنا اختیار کم کر کے پارلیمنٹ کی بالادستی کو تسلیم کیا‘ اعظم نذیر تارڑ
-
حکومت کا کام دعویٰ کرنا نہیں، کام کر کے دکھانا ہے، شاہد خاقان عباسی
-
وفاقی وزیرداخلہ کی چینی قونصل جنرل سے ملاقات، دوطرفہ تعاون وچینی شہریوں کی سکیورٹی پر تبادلہ خیال
-
وزیرخارجہ کا اقتصادی سفارت کاری اور بیرون ممالک کے ساتھ سرمایہ کاری کے تعلقات کو فروغ دینے کی کوششوں کی ضرورت پر زور
-
بانی چئیرمین نے اسٹیبلشمنٹ اور سیاسی جماعتوں سے مذاکرات کی اجازت دے دی
-
8 فروری کو پِک اینڈ چُوز ہوا لیکن اداروں کے سربراہان ملوث نہیں تھے
-
چین میں پاکستان کیلئے تیار ہونے والی پہلی ہنگور کلاس آبدوز کا افتتاح
-
غیر قانونی بھرتیاں کیس، پرویزالٰہی کی درخواست ضمانت 2مئی کو سماعت کیلئے مقرر
-
نوجوانوں کیلئے متعین کوٹے پر عملدرآمد یقینی بنایا جائے ،وزیراعلیٰ گلگت بلتستان کا وزیراعظم شہباز شریف کو خط
-
جب تک پنجاب حکومت گندم نہیں خریدے گی مسئلہ حل نہیں ہوسکتا
-
چیف جسٹس قاضی فائزعیسیٰ کی مزارقائد پرحاضری ، فاتحہ خوانی ،تاثرات قلمبند کئے
UrduPoint Network is the largest independent digital media house from Pakistan, catering the needs of its users since year 1997. We provide breaking news, Pakistani news, International news, Business news, Sports news, Urdu news and Live Urdu News
© 1997-2024, UrduPoint Network
All rights of the publication are reserved by UrduPoint.com. Reproduction without proper consent is not allowed.