پاکستان 2010تک پولیو فری ملک بن جائے گا،ڈی ایچ او اسلام آباد.پولیو مہم میں وفاقی دارالحکومت کو 19زون میں تقسیم کیا گیا ہے،
بدھ 20 اگست 2008 17:09
(جاری ہے)
انسداد پولیو مہم کو کامیاب بنانے کے لئے موثر نگرانی کا نظام قائم کیا گیاہے جس کے تحت مختلف علاقوں اور محلوں میں کوریج کا جائزہ لینے کے لئے چیف کمشنر افسر اور ڈسٹرک ہیلتھ افسر جا کر بچوں کے انگوٹھوں میں لگائے جانے والے نشانات کو چیک کیا جا رہا ہے تاکہ ہر بچہ کو پولیو ویکسین کی خوراک کو یقینی بنایا جا سکے اور اسکی زندگی بھری کی معذوری کا خاتمہ کیا جا سکے ۔
انہوں نے کہا کہ پولیو کی بیماری ختم کرنے کے لیے مزید کاوشیں کی جارہی ہیں تاکہ اس کا مکمل خاتمہ کیا جاسکے۔ مختلف علاقوں اور محلوں میں جاکر پولیو کے قطرے پلانے کے لئے رکھے گئے عملے کی عدم دلچسپی کی وجہ سے پولیو کے کیس کا رونماء ہونا ممکن ہے. جس پر توجہ دی جارہی ہے۔ان کا کہنا ہے کہ وفاقی حکومت نے صوبائی حکومتوں کو ہدایت کی ہے کہ وہ پولیو کے خلاف مہم میں موٴثر کردار ادا کرتے ہوئے ہر بچے کو پولیو کے قطرے پلوانے کے عمل کو یقینی بنائیں۔انہوں نے کہا کہ نوے کی دہائی کے آغاز میں پاکستان میں پولیو کے ہزاروں کیسز ہوتے تھے جو کہ اب بہت کم ہو چکے ہیں اس وقت ہر سال 30 ہزار سے زائد پولیو کے کیسز آتے تھے جو کہ اب31 رہ گئے ہیں پولیو کے مکمل خاتمے کے حکومت پر عزم ہے اور 2010تک پاکستان پولیو فری ملک بن جائے گا ۔انہوں نے ملک بھر میں پولیو مہم کی صورتحال بتاتے ہوئے کہا کہ ملک بھر میں 19اگست سے شروع ہونے والی سہ روزہ قومی انسداد پولیو مہم زوروشور سے جاری ہے اس مہم کے دوران 3کروڑ سے زائد بچوں کو پولیو کے قطرے پلائے جائیں گے جس کے لئے 75ہزار ٹیمیں تشکیل دی گئی ہیں۔ملک بھر کے 27ٹول پلازوں پر پولیو کے قطرے پلائے جا رہے ہیں جبکہ قبائلی علاقوں میں آپریشن کی وجہ سے باجوڑ ایجنسی میں کم از کم دو لاکھ بچے پولیو کے قطرے سے محروم رہیں گے۔امسال ملک بھر میں پولیو 31کیسسز کی تصدیق ہو گئی ہے جبکہ وزارت صحت 1994ء سے پولیو کے خلاف مہم چلا رہی ہے ۔ڈسٹرک ہیلتھ افسر نے کہا کہ پولیو وائرس وحشی ہو چکا ہے جو صرف انسان میں ہی زندہ رہ سکتا ہے اسکے علاوہ پولیو وائرس ختم ہو جاتا ہے ملک میں پولیو خاتمہ والدین کے تعاون کی اشد ضرورت ہے اگر بچوں میں قوت معدافعت بڑھ جائے تو وائرس دنیا سے ختم ہو جائے گا ،انہوں نے کہا کہ ضروری نہیں کہ ویکسینیشن سے بچے میں پولیو کے خلاف قوت مدافعت پیدا ہو ہمارے یہاں بچوں کو اکثر ہیضہ وغیرہ رہتا ہے اور اگر اسکے دوران آپ نے قطرے پلائے تو وہ بالکل پانی کی طرح ہیں اور ان کا فائدہ نہیں ہوتا۔متعلقہ عنوان :
مزید قومی خبریں
-
قائد ن لیگ کے دیرینہ ساتھی ،سابق ایم این اے میاں افضل حسین تارڑدل کا دورہ پڑنے سے انتقال کرگئے
-
رواں سال مسلسل چوتھے مہینے میں بھی مختلف موبائل فونز کی قیمتوں میں کمی
-
ق*نصف درجن شادیاں کرنے والی دلہن گروہ سمیت گرفتار ۔ عدالت نے مقدمہ ڈسچارج کردیا
-
نیشنل ہائی ویز اینڈ موٹروے پولیس میں ملازمتوں کی تاریخ میں توسیع کردی گئی ہے، ترجمان
-
نادرا کا سائبر سیکیورٹی سسٹم مزید مضبوط کرنے کا فیصلہ
-
طاقت کی دھمکیوں سے نہ کسی کو فائدہ ہوا اور نہ ہوگا،اعظم نذیر تارڑ
-
ْاسٹیبلشمنٹ سے مذاکرات کی خواہش نے پی ٹی آئی کا اصل چہرہ بے نقاب کر دیا،رانا تنویر حسین
-
ووٹ کو عزت ملی ہوتی تو 8 فروری کو نتائج مختلف ہوتے، جاوید لطیف
-
پی ٹی آئی فوج کے بعد حکومت سے بھی مذاکرات کریگی، فیصل واوڈا
-
پاکستان ڈیجیٹل کرنسی کی جانب جانے کا سوچ رہا ہے، وزیر خزانہ
-
p تحریک انصاف کا 3مئی کو فیصل آباد میں جلسہ عام کا اعلان
-
پاکستان کو نمایاں مشکلات کا سامنا ہے،ایم ڈی آئی ایم ایف
UrduPoint Network is the largest independent digital media house from Pakistan, catering the needs of its users since year 1997. We provide breaking news, Pakistani news, International news, Business news, Sports news, Urdu news and Live Urdu News
© 1997-2024, UrduPoint Network
All rights of the publication are reserved by UrduPoint.com. Reproduction without proper consent is not allowed.