سوات،آپریشن اور تشدد کے واقعات میں 12 سیکورٹی اہلکاروں اور37طالبان سمیت 60 افراد جاں بحق ۔اپ ڈیٹ

ہفتہ 23 اگست 2008 22:37

سوات،آپریشن اور تشدد کے واقعات میں 12 سیکورٹی اہلکاروں اور37طالبان سمیت ..
سوات(اُردو پوائنٹ اخبار تازہ ترین۔23اگست۔2008ء) سوات میں بم دھماکوں اور جھڑپوں کے دوران 12 سیکورٹی اہلکار اور37طالبان سمیت 60 افراد جاں بحق ہو گئے۔ علاقے میں غیر معینہ مدت کے لئے کرفیو نافذ کر دیا گیا۔ طالبان نے چار باغ کے علاقے میں سیکورٹی چیک پوسٹ پر خود کش حملہ کیا۔ جس سے تین پولیس اہلکاروں سمیت 10افراد جاں بحق ہو گئے۔ طالبان نے واقعے کی ذمہ داری قبول کرتے ہوئے مزید خود کش حملوں کی دھمکی دی ہے۔

چار باغ سے واپسی پر پولیس قافلے پر طالبان کی فائرنگ سے تین اہلکار جاں بحق ہو گئے۔ تحصیل بریکوٹ میں ابوہا کے مقام پر خالی چیک پوسٹ میں دھماکے سے ایک بچے سمیت دو افراد جان بحق ہوئے۔ تحصیل کبل کے علاقے ڈھیرئی میں شیلنگ سے دس سالہ بچی جان بحق ہوئی۔ کبل کے مختلف علاقوں میں سیکورٹی فورسز کا طالبان کے خلاف جاری آپریشن جاری ہے۔

(جاری ہے)

جس میں طالبان کے اہم کمانڈر سمیت37سے زائد طالبان اور چھ سیکورٹی اہلکارجاں بحق ہوئے۔

کبل کے علاقے سرسینئی میں کرفیو کی خلاف ورزی پر سیکورٹی فورسز کی فائرنگ سے شہری ہلاک ہو گیا۔ اخون کلے اور کبل میں مارٹر گولے گرنے سے چار شہری جاں بحق ہوئے۔ کبل کے علاقہ کوزہ بانڈی میں طالبان کے حملے میں ایک شخص ہلاک ہوا۔ طالبان نے دیولئی میں دو رابطہ پل دھماکے سے اڑا دیئے۔ سوات میں خود کش حملہ آوروں کی آمد کی اطلاع کے بعد سیکورٹی ہائی الرٹ ہے اور علاقہ میں غیر معینہ مدت کے لئے کرفیو نافذ کر دیا گیا ہے۔

متعلقہ عنوان :