کوئٹہ---جان محمد روڈ پر فزیوتھراپی سینٹر کے قیام سے مریضوں کو سستی سہولت میسر آئے گی‘عابد بٹ

جمعرات 11 ستمبر 2008 16:14

کوئٹہ (اُردو پوائنٹ تازہ ترین۔11ستمبر 2008ء ) ینگسٹر سوشل فورم کوئٹہ کے چیئرمین عابد بٹ صدر عبدالوہاب اور نعیم خان یوسفزئی نے گزشتہ دنوں جان محمد روڈ پر قائم فزیوتھراپی سینٹر کا دورہ کیا اس موقع پر فزیوتھراپی سینٹر جان محمد روڈ کے انچارج و ٹیکنیشن امین قرییشی نے ینگسٹر سوشل فورم کے وفد کو فزیوتھراپی کے حوالے سے تفصیل بریف کیا اور محدود وسائل میں علاقے کے غریب عوام کو اور خاص طور پر فالج پولیو اور دیگر بیماریوں میں مبتلا مریضوں علاج کی سستی سہولت کے حوالے سے آگاہ کیا ینگسٹر سوشل فورم کے وفد نے سینٹر میں فزیوتھراپی کیلئے لگائی جانے والی مشینوں اور اسکے طریقہ کار کو سراہا اور محمد امین قریشی کی تعریف کرتے ہوئے کہا کہ جنہوں نے جان محمد روڈ اور گردونواح کے علاقوں میں مریضوں کو فزیوتھراپی جیسی ایم سہولتوں کا آغاز کیا ہے ینگسٹر سوشل فورم کے چیئرمین عابد بٹ نے اس موقع پر کہا کہ علاقے کے غریب عوام اپنے مریضوں کو فزیوتھراپی کیلئے مہنگے ہسپتالوں میں لے جاتے تھے جہاں علاج غریب اور مستوط طبقہ کے بس کی بات نہیں جان محمد روڈ پر فزیوتھراپی سینٹر کے قیام سے مریضوں کو سستی سہولت میسر آسکے گی جو کہ احسن اقدام ہے اور علاقے کے عوام اسے قدر کی نگاہ سے دیکھتے ہیں۔