فلم میں کتے کو مجھ سے زیادہ معاوضہ دیا گیا، چنکی پانڈے

جمعہ 19 ستمبر 2008 15:40

ممبئی(اردوپوائنٹ اخبا ر تازہ ترین19ستمبر2008 ) بالی وڈ کے سابقہ اسٹار چنکی پانڈے نے کہا ہے کہ رونی اینڈ روکی فلم میں کتے کو مجھ سے زیادہ معاوضہ دیا گیا ہے۔ چنکی پانڈے کی بھارتی فلم انڈسٹری میں کامیاب فلموں میں ”دراڑ“ تیزاب “ ” وشواتما“ اور ” آنکھیں“ شامل ہیں جبکہ انیس سو نوے میں انہوں نے بنگلہ دیشی فلموں میں بھی کام کرناکیا۔

(جاری ہے)

ان کا کہنا تھا کہ بھارتی فلم انڈسٹری سے زیادہ معاوضہ مجھے بنگلہ دیشی فلموں میں ملتا ہے۔

پھر اس کے بعد انہوں نے بالی وڈ فلم انڈسٹری کو خیر آباد کہہ دیا تھا اور پچھلے کئی سالوں سے ایک شو نائنٹین ایٹیز اسٹارمیں ہوسٹ کا کام کر رہے ہیں۔ انہوں نے کہا ہے کہ راجیو کی فلم ” رونی اینڈ روکی“ میں مجھے ایک کتے سے کم معاوضہ دیا گیا ہے۔ ان کا کہنا تھا کہ فلم میں کتے کانام رچرڈ تھا اور پروڈیوسر نے کتے کو ہالی وڈ کی فلموں سے متاثر ہو کر مجھ سے زیادہ معاوضہ دیا۔

متعلقہ عنوان :