چین ، مضر صحت دودھ پینے سے پانچ ہزار سے زائد بچے گردوں کے مرض میں مبتلا

جمعرات 16 اکتوبر 2008 14:21

بیجنگ(اردوپوائنٹ اخبا ر تازہ ترین16 اکتوبر2008 ) چین میں مضر صحت دودھ پینے سے متاثرہ ساڑھے پانچ ہزار سے زائد بچے گردوں کے مرض میں مبتلا ہوکر مختلف اسپتالوں میں زیر علاج ہیں۔ چین کے محکمہ صحت کے مطابق مضر صحت پاوٴڈر ملک سے متاثرہ پانچ ہزار آٹھ سو چوبیس بچے تاحال اسپتالوں میں زیر علاج ہیں جو کہ گردوں کے مرض میں مبتلا ہوگئے ہیں جبکہ ان میں سے چھ بچوں کی حالت تشویشناک ہے۔

(جاری ہے)

چین میں گزشتہ مہینے ملک پاوٴڈر اسکینڈل سامنے آیا تھا۔ سانلوملک کمپنی نے اپنے پاوٴڈر ملک کی تیار ی میں میلا مائن نامی کیمیکل استعمال کیا جو عام طور پر پلاسٹک کے برتنوں کی تیاری میں استعمال ہوتا ہے۔ مضر صحت دودھ پینے سے چار بچے ہلاک ہوچکے ہیں۔ اسکینڈل منظر عام پر آنے کے بعد سانلو کمپنی سمیت پاوٴڈر ملک بنانے والی بائیس کمپنیوں کی مصنوعات کی فروخت بند کردی گئیں۔ اس اسکینڈل سے چین کی برآمدات بھی بری طرح متاثر ہوئی ہیں۔

متعلقہ عنوان :