لاہور،ہائی کورٹ سے پنجاب اسمبلی تک وکلاء کی ریلی

جمعرات 6 نومبر 2008 14:24

لاہور،ہائی کورٹ سے پنجاب اسمبلی تک وکلاء کی ریلی
لاہور(اردوپوائنٹ اخبا ر تازہ ترین06نومبر2008) لاہور ہائی کرٹ سے پنجاب اسمبلی تک وکلاء نے ججز کی بحالی کے لئے ریلی نکالی گئی ریلی کے شرکاء نے لاہور ہائی کوٹ کے اس فیصلے کو کالعدم قرار دینے کا مطالبہ کیا جس فیصلے میں عدالتوں کی جبری تالا بندی کو دہشتگردی قرار دیا گیا ہے ۔

(جاری ہے)

ریلی میں اے پی ڈی ایم میں شامل جماعتوں کے کارکنان نے بھی شرکت کی وکلاء نے اس موقع پر اعلان کیاکہ جلد ہی لاہور بار کا اجلاس منعقد کیا جائتے گا جس سے سپریم کورٹ بار ایسو سی ایشن کے صدر علی احمد کردخطاب کریں گے ۔ دوسری جانب معزول چیف جسٹس افتخار محمد چوہدری کوبحال نہ کرنے کیخلاف کو ئٹہ سمیت صوبے بھر میں وکلاء‌ نے عدالتوں کا مکمل بائیکاٹ کیا اور ریلی نکالی ۔