بھارت ، سرکاری میڈیکل کیمپ میں مفت علاج ، 16 غریب افراد بینائی کھو بیٹھے ،45کی حالت تشویشناک

بدھ 26 نومبر 2008 14:00

سورت(اردوپوائنٹ اخبا ر تازہ ترین26نومبر2008 ) بھارتی ریاست راجستھان کے شہرسورت نگرمیں سرکاری میڈیکل کیمپ میں مفت علاج کیلئے جانے والے 16 غریب افراد اپنی بینائی کھو بیٹھے ہیں جبکہ 45 سے زائد مریضوں کی حالت تشویشناک ہے۔

(جاری ہے)

طبی ماہرین نے ایک ہی میڈیکل کیمپ میں اتنے بڑے پیمانے پرانفیکشن پھیلنے کاامکان رد کرتے ہوئے ،عملے کی جانب سے مجرمانہ غفلت کا خدشہ ظاہرکیا ہے جبکہ ریاستی محکمہ صحت نے معاملے کی تحقیقات کیاحکامات جاری کردئیے ہیں۔

متعلقہ عنوان :