بنوں خود کش حملہ آور نے بارود سے بھری گاڑی پولیس وین سے ٹکرا دی 7اہلکار جاں بحق 16زخمی ، دہشت گردی کی کارروائیوں میں ملوث عناصر کے خلاف آہنی ہاتھوں سے نمٹا جائیگا صدر وزیر اعظم
جمعہ 28 نومبر 2008 19:14
(جاری ہے)
واقعہ کے بعد پولیس اور قانون نافذ کرنے والے اداروں کے اعلی حکام اور اہلکار موقع پر پہنچ گئے اور خود کش حملہ آور کا سر جسم کے ٹکڑے اور دیگر شواہد اکٹھے کرکے ڈی این اے ٹیسٹ کے لیے بھیج دیئے گئے ہیں۔
زخمیوں کو ڈسٹرکٹ ہیڈ کوارٹر ہسپتال بنوں منتقل کردیا گیا ہے جہاں دو کی حالت نازک بتائی جاتی ہے ۔ذرائع کے مطابق جس جگہ خود کش حملہ ہوا وہاں سے پانچ منٹ قبل پا ک فوج کا قافلہ گزرا تھا۔ادھرصدر آصف علی زرداری اور وزیراعظم سید یوسف رضاگیلانی نے بنوں میں خودکش بم دھماکے کی شدیدمذمت کی ہے جس میں بعض پولیس اہلکاربھی جاں بحق ہوگئے ۔صدر مملکت نے واقعہ میں جاں بحق ہونے والوں کے لئے دعائے مغفرت کی لواحقین سے دلی ہمدردی کااظہار کیا ۔انہوں نے کہاکہ حکومت نے دہشت گردی سے نمٹنے کاعزم کررکھاہے اور دہشت گردی کی کارروائیوں میں ملوث عناصر کے خلاف آہنی ہاتھو ں سے نمٹا جائے گا۔وزیراعظم سید یوسف رضاگیلانی نے اپنے بیان میں کہاکہ دہشت گردی کی کارروائیوں میں ملوث عناصر قانون کے شکنجے سے نہیں بچ سکیں گے ۔انہوں نے پولیس اہلکاروں کے حوصلے کی تعریف کی اوربنوں خود کش دھماکے میں جاں بحق ہونے والے افراد کیلئے دعائے مغفرت کی اوران کے لواحقین سے دلی ہمدردی کااظہارکیا۔مزید اہم خبریں
-
لاہور میں پولیس اہلکار نے گولی مارکرخودکشی کرلی
-
ملکی معیشت کو صحیح سمت پر لیجانے کیلئے کڑوی گولیاں نگلنی پڑیں گی‘ احسن اقبال
-
آئین کی بالادستی سے ہی ملک آگے بڑھے گا، عوام کو اپنے نمائندے منتخب کرنے کا اختیار ہونا چاہیے، چیئرمین سینیٹ
-
وزیراعظم اور امیر کویت کے درمیان ملاقات
-
پاکستان میں غیر معیاری ادویات کا مسئلہ
-
ہمارے مسالے مضر صحت نہیں، بھارتی کمپنی ایم ڈی ایچ
-
کیا انتظامی عہدے کیلئے حکمران خاندان سے ہونا ہی واحد شرط ہے؟
-
غزہ میں جنگ بندی کی کوششوں میں تیزی
-
مولانا فضل الرحمان نے آئندہ لائحہ عمل کے اعلان کی تاریخ دیدی
-
وزیراعظم محمد شہبازشریف سے آئی ایم ایف کی منیجنگ ڈائریکٹر کرسٹالینا جارجیوا کی ملاقات ، گزشتہ سال اسٹینڈ بائے ارینجمینٹ کے حوالے سے وزیراعظم کے قائدانہ کردار کی تعریف
-
وزیراعظم کی سعودی حکام سے ملاقاتوں میں پاکستان میں مزید سرمایہ کاری پر اتفاق
-
دبئی ایئر پورٹ کا اگلے دس سال میں المکتوم ایئرپورٹ منتقلی کا منصوبہ تیار
UrduPoint Network is the largest independent digital media house from Pakistan, catering the needs of its users since year 1997. We provide breaking news, Pakistani news, International news, Business news, Sports news, Urdu news and Live Urdu News
© 1997-2024, UrduPoint Network
All rights of the publication are reserved by UrduPoint.com. Reproduction without proper consent is not allowed.