حکومت کی طرف سے غیر اعلانیہ لوڈشیڈنگ ختم کرنے کے اعلان کے باوجود ملک بھر میں بجلی کی آنکھ مچولی جاری ،رات کی لوڈشیڈنگ ختم

اتوار 4 جنوری 2009 21:41

اسلام آباد(اُردو پوائنٹ اخبار تازہ ترین۔4جنوری۔2009ء) حکومت کی طرف سے غیر اعلانیہ لوڈشیڈنگ ختم کرنے کے اعلان کے باوجود ملک بھر میں بجلی کی آنکھ مچولی جاری ہے تاہم رات کی لوڈشیڈنگ ختم کردی گئی ہے ۔

(جاری ہے)

اسلام آباد، لاہور، کراچی اور ملک کے دیگر شہروں میں وقفے وقفے سے بجلی کی بندش جاری رہی جس کے باعث شہریوں کو مشکلات کا سامنا کرنا پڑا۔ دوسری جانب حکومت کی ہدایات کے باوجود ملک بھر میں رات کی لوڈشیڈنگ ختم کردی گئی ہے ۔ ذرائع کے مطابق حکومت نے اس سلسلے میں پاور جنریشن کمپنیوں کو اضافی رقوم جاری کردی ہیں۔