خسرہ وائرس سے ملنے والے مادہ کی ویکسین سے پروسٹیٹ کینسر کے علاج کیا جاسکتا ہے ، ڈاکٹر ایو نیتھیا گیلینس

جمعہ 23 جنوری 2009 13:15

واشنگٹن(اُردو پوائنٹ تازہ ترین۔23جنوری 2009 ء) خسرہ وائرس سے ملنے والے مادہ کی ویکسین سے پروسٹیٹ کینسر کے علاج کیا جاسکتا ہے۔واشنگٹن میں مایو کلینک کی ڈاکٹر ایوینتھیا گیلینس نے پروسٹیٹ کینسر اسٹڈی کے نتائج کی بنیاد پر دعویٰ کیا ہے کہ خسرہ وائرس سے حاصل ہونے والا مادہ پروسٹیٹ کینسر کے خلیوں کا خاتمہ کرسکتا ہے۔

(جاری ہے)

اس سلسلے میں خسرہ وائرس کے اخذ شدہ مادہ کی ویکسین کا استعمال مفید ہوسکتا ہے۔امریکا میں پروسٹیٹ کینسر مردوں کی اموات کی دوسری سب سے بڑی وجہ ہے۔سن دو ہزار آٹھ میں اٹھائیس ہزار چھ سو ساٹھ امریکی پروسٹیٹ کینسر سے موت کا شکار ہوئے جبکہ ایک لاکھ چھیاسی ہزار تین سو بیس افراد کے نئے کینسر سامنے آئے ہیں۔