پنجاب میں گورنر راج عوامی مینڈیٹ کے منہ پر طمانچہ ہے ۔ چوہدری نثار

ہفتہ 28 فروری 2009 18:56

اسلام آباد(اُردو پوائنٹ اخبار تازہ ترین۔28فروری۔2009ء) قومی اسمبلی میں قائد حزب اختلا ف چوہدری نثار علی خان نے کہا ہے کہ پنجاب میں گورنر راج اٹھارہ فروری کے عوامی مینڈیٹ کے منہ پر طمانچہ ہے ۔ سندھ میں اکثریت حاصل کرنے والی جماعت ملک پر حکمرانی کر رہی ہے ۔

(جاری ہے)

قومی اسمبلی میں خطاب کرتے ہوئے ان کا کہنا تھا کہ موجودہ حکومت کے اقدامات اس ملک کو لے ڈوبیں گے ، ایوان صدرمیں بیٹھ کرپیپلزپارٹی کااجلاس بلانے والے کوملک کاصدرنہیں کہہ سکتے ۔

چوہدری نثار علی خان نے کہا کہ آمریت کیخلاف 8سال کی جدو جہد میں آصف زرداری کاکوئی کردارنہیں، محترمہ بے نظیر کے ساتھ ملاقاتوں میں آصف زرداری کو کبھی نہیں بلایا گیا۔ قائد حزب اختلاف نے کہا کہ معزول ججز کی بحالی سے متعلق آصف زرداری نے کوئی وعدہ پورا نہیں کیا وہ قابل بھروسہ نہیں رہے ۔ ان کا کہنا تھا کہ پنجاب میں اقلیت کواکثریت میں بدلنے کیلئے گورنرراج لگاکرہارس ٹریڈنگ کی جا رہی ہے ۔