جنرل اشفاق پرویز کیانی سرکاری دورے پر جرمنی روانہ

بدھ 17 جون 2009 20:03

راولپنڈی (اُردو پوائنٹ اخبار تازہ ترین۔17جون ۔2009ء) پاک فوج کے سربراہ جنرل اشفاق پرویز کیانی جرمنی کے ایک روزہ سرکاری دورہ پر روانہ ہو گئے۔ آئی ایس پی آر کے مطابق آرمی چیف جنرل اشفاق پرویز کیانی اپنے دورہ کے دوران جرمنی کی اعلیٰ فوجی قیادت اور دیگر اعلیٰ حکام سے ملاقاتیں کریں گے۔

(جاری ہے)

جرمنی روانہ ہونے سے قبل چکلالہ ایئربیس پر جرمنی کے سفیر ڈاکٹر مائیکل کوف، کور کمانڈر راولپنڈی لیفٹیننٹ جنرل طاہر محمود، چیف آف جنرل سٹاف لیفٹیننٹ جنرل محمد مصطفی خان اور دیگر اعلیٰ حکام نے چیف آف آرمی سٹاف کو رخصت کیا۔