کراچی سمیت سندھ میں گرج چمک کے ساتھ بارش کا امکان

جمعرات 25 جون 2009 11:33

کراچی(اُردو پوائنٹ تازہ ترین۔25جون 2009 ء) آئندہ چوبیس گھنٹوں کے دوران پاکستان کے مشرقی علاقوں میں مطلع جزوی طور پر ابر آلود رہے گا جبکہ کراچی سمیت سندھ میں چند ایک مقامات پر گرج چمک کے ساتھ بارش اور تیز ہوائیں چلنے کا امکان ہے۔

(جاری ہے)

محکمہ موسمیات کے مطابق گزشتہ چوبیس گھنٹوں کے دوران ملک کے بیشتر حصوں میں موسم گرم اور خشک رہا تاہم سندھ میں چند ایک مقامات پر بارش ہوئی۔ملک کے مختلف شہروں میں گزشتہ چوبیس گھنٹوں کے دوران ریکارڈ کئے جانے والے کم سے کم درجہ حرارت کی تفصیل کچھ اس طرح ہے اسلام آباد 24ڈگری سینٹی گریڈ،لاہور29،کراچی30،پشاور26،کوئٹہ17،مری21اور مظفر آباد میں 22ڈگری سینٹی گریڈ۔

متعلقہ عنوان :