ٹیکسوں کی وصولی سے کسی کوہراساں نہیں کیا جائیگا، رانا فاروق
منگل 7 جولائی 2009 20:20
(جاری ہے)
وفاقی وزیر نے کہاکہ مشکل حالات کے باوجود صنعتی شعبہ خصوصاً ٹیکسٹائل کو ریلیف دیا جا رہا ہے۔
سابقہ حکومت کی غلط پالیسیوں کے باعث پیدا ہونے والے بجلی کے بحران کے حل کیلئے حکومت بھرپور کوشش کر رہی ہے۔انہوں نے بتایا کہ سمندری روڈ پر 200 میگا واٹ کا پاور سٹیشن اگلے دو ماہ تک کام شروع کر دے گا جبکہ 250 میگا واٹ کا پاور رینٹل ہاؤس اگلے ماہ تک پاکستان پہنچ جائے گا جسے فیصل آباد میں نصب کیا جائے گا۔ وفاقی وزیر نے مزید کہاکہ صنعتی وتجارتی تنظیموں کی مشاورت سے انڈسٹری کیلئے چار گھنٹے لوڈ شیڈنگ کی جار رہی تھی تاہم منگلا پاور سٹیشن میں کیبل فالٹ کے باعث لوڈ شیڈنگ کا دورانیہ عارضی طور پر چھ گھنٹے کرنا پڑا۔ انہوں نے کہاکہ یہ فالٹ دور کیا جا رہا ہے اور توقع ہے کہ دس جولائی تک صورتحال بہتر ہو جائے گی۔ انہوں نے مزید کہاکہ ٹیکسوں کی وصولی کے معاملے میں کسی کو حراساں نہیں کیا جائے گا اور تمام معاملات شفاف انداز میں صنعتی اور تاجر برادری کی مشاورت سے حل کئے جائیں گے۔ انہوں نے کہاکہ پیپلز پارٹی کی حکومت پسماندہ علاقوں کے عوام کو بنیادی سہولیات ان کے گھروں کی دہلیز پر پہنچانے کا وعدہ پورا کرنے کیلئے عملی اقدامات کر رہی ہے۔ انہوں نے کہاکہ دیہی علاقوں میں سوئی گیس کی فراہمی کا سلسلہ جاری ہے جبکہ ان علاقوں کے عوام کو بہتر تعلیمی سہولیات کی فراہمی کیلئے معیاری اداروں کا قیام عمل میں لایا جا رہا ہے۔مزید اہم خبریں
-
یورپ: وباء اور بچوں میں موٹاپے کے درمیان تعلق پر رپورٹ
-
تارکین وطن کی کشتی الٹنے سے ہلاکتوں پر یو این اداروں کا اظہار افسوس
-
میانمار میں غلط معلومات اور نفرت انگیزی پر یو این کو تشویش
-
یو این رکنیت کی ناکام فلسطینی کوشش پر جنرل اسمبلی میں بحث
-
عالمی مارکیٹ میں خام تیل کی قیمتیں کم ہو گئیں
-
حکومت کو سمجھائیں گے کہ نجکاری کی بجائے پبلک پرائیویٹ پارٹنرشپ کی طرف بڑھیں
-
خیبرپختونخواہ حکومت کا پنجاب کے کسانوں سے گندم خریدنے کا فیصلہ
-
ظلم کے خلاف اورعادلانہ نظام کے لیے جدوجہد جھاد ہے،سراج الحق
-
اسرائیل کو تسلیم کرنے والی پارلیمنٹ کی اینٹ سے اینٹ بجا دی جائے گی‘مولانا فضل الرحمن
-
ابوظہبی بین الاقوامی کتاب میلہ میں پاکستان کے ادبی شاہکار اور فنکار ادب وفن کے مداحوں کی توجہ کا محور
-
کلر کہار کے قریب خاتون کی موٹروے پولیس افسران سے بدتمیزی
-
سید یوسف رضا گیلانی نے سینئر افسر سید حسنین حیدر کو سیکرٹری سینیٹ مقرر کر دیا
UrduPoint Network is the largest independent digital media house from Pakistan, catering the needs of its users since year 1997. We provide breaking news, Pakistani news, International news, Business news, Sports news, Urdu news and Live Urdu News
© 1997-2024, UrduPoint Network
All rights of the publication are reserved by UrduPoint.com. Reproduction without proper consent is not allowed.