اسمبلیاں عوام پر بوجھ بن گئی ہیں، ممتاز بھٹو

بدھ 15 جولائی 2009 18:10

کراچی (اُردو پوائنٹ اخبار تازہ ترین۔15جولائی ۔2009ء) سندھ نیشنل فرنٹ کے سربراہ ممتاز بھٹو نے کہا ہے کہ اسمبلیاں عوام پر بوجھ بن گئی ہیں، جبکہ حکمرانوں نے غیرملکی مفادات کے تحفظ اور خود کو بچانے کیلئے ملک کو جنگ میں جھونک دیا ہے۔

(جاری ہے)

کراچی میں پارٹی کی سینٹرل کمیٹی اجلاس کے بعد پریس کانفرنس میں انھوں نے کہا کہ شہری بم دھماکوں اور خوف سے مر رہے ہیں، لیکن وزرا پر ایک کروڑ اور ایوان صدر پر یومیہ تین کروڑ روپے خرچ کئے جارہے ہیں۔ ممتاز بھٹو نے کہا کہ تئیس جولائی کو بھٹ شاہ میں جلسہ کے بعد سندھ کے تمام اضلاع میں سندھی جاگو سندھ بچائو مہم چلائیں گے۔

متعلقہ عنوان :