اداکارہ سحرش خان کی ٹی وی پر کام کرنیکی خواہش پوری نہ ہو سکی

ہفتہ 25 جولائی 2009 14:17

لاہور (اُردو پوائنٹ اخبار تازہ ترین۔25جولائی ۔2009ء) ماضی کی اداکارہ سحرش خان کی ٹی وی پر کام کرنیکی خواہش پوری نہ ہو سکی ۔ تفصیل کے مطابق ڈرامہ پروڈیوسر سے اختلافات کی بنا پر سحرش خان کو ڈرامہ سیریل ”راستہ دے زندگی “ سے نکال دیا گیا ہے ۔

(جاری ہے)

اداکارہ سحرش خان کی خواہش تھی کہ وہ کسی ڈرامہ سیریل میں اداکاری کریں مگر چند وجوہات کی بنا پر ڈرامہ پروڈیوسر سے اختلافات کی وجہ سے سحرش خان کو مذکورہ ڈرامہ سیریل سے فارغ کر دیا گیا اور یوں سحرش خان کی خواہش حسرت میں تبدیل ہو کر رہ گئی ہے ۔