
فلمی کردار کو ٹھکرانے پر آج بھی افسوس ہے،جینیفر لوپیز
جمعہ 17 اکتوبر 2025 13:38

(جاری ہے)
انہوں نے بتایا کہ جسے میں نے ٹھکرایا تھا وہ 2002 کی فلم ان فیتھ فل تھی، جس کے ہدایت کار ایڈرین لائن تھے جبکہ میرے انکار کے بعد یہ کردار ڈائین لین نے نبھایا تھا، اس کا اسکرپٹ مجھے اچھا نہیں لگا تھا اور پھر اسی کردار کے لیے ڈائن لین کو آسکر ایوارڈ کے لیے نامزد کیا گیا تھا۔
جینیفر نے کہا کہ یہ بات واقعی مجھے ستاتی ہے کہ آخر میں نے ایڈرین لائن کے ساتھ کام کرنے سے انکار کیوں کیا مجھے خود بھی نہیں پتہ کہ اس وقت میرے ذہن میں کیا چل رہا تھا، شاید میں خود کو نہیں سمجھ پائی تھی۔واضح رہے کہ ڈائین لین کو اس فلم کی وجہ سے آسکرز کے لیے بہترین اداکارہ کے طور پر، نکول کڈمین کو فلم دی آورز کے لیے، جولیان مور کو فلم فار فرام ہیون کے لیے، سلمی ہائیک کو فلم فریدہ کے لیے اور رینی زیلویگر کو فلم شکاگو کے لیے نامزد کیا گیا تھا، تاہم اس سال نکول کڈمین نے آسکر جیتا تھا، جبکہ جینیفر لوپیز تاحال آسکر کے لیے نامزد نہیں ہوئی ہیں۔جینیفر لوپیز کی نئی میوزیکل ڈرامہ فلم کِس آف دی اسپائیڈر ویمن ارجنٹینا کی 1980 کی دہائی کی خانہ جنگی کے دوران قید ایک سیاسی قیدی کی کہانی ہے، فلم 10 اکتوبر 2025 کو سنیما گھروں کی زینت بنی ہے۔مزید فن و فنکار کی خبریں
-
مجھے اور سنیتا کو کوئی الگ نہیں کر سکتا،گوندا کا دو ٹوک پیغام
-
جعلی اے آئی ویڈیوز کا معاملہ، ابھیشیک اور ایشوریا کے بعد اکشے کمار بھی عدالت پہنچ گئے
-
راج کپورنے رشی کپورسے جھوٹی شادی کروانے کی پیش کش بھی کی تھی، سنگیتا
-
کپل شرما کے کیفے پر پھر فائرنگ، بشنوئی گینگ نے ذمہ داری قبول کرلی
-
فلمی کردار کو ٹھکرانے پر آج بھی افسوس ہے،جینیفر لوپیز
-
ٹام کروز اور آنا دے آرمس کے درمیان 9 ماہ سے جاری رومانس ختم
-
ماں نہیں بن سکتا، کوشش کرتا ہوں بچوں کو والدہ کی کمی نہ ہو، عارف لوہار
-
ہانیہ عامر اقوام متحدہ کی قومی خیرسگالی سفیرمقرر
-
میرے گھر والے ایک ہی علیزے کو برداشت کر سکتے تھے اس لئے کوئی بہن نہیں، علیزے شاہ
-
کینسر جیسے موذی مرض میں مبتلا اداکارہ انجلین کا خواتین کے نام اہم پیغام
-
پاکستانی مردوں کی اکثریت بے وفا ہے، شادی غیر ملکی سے کروں گی، سعیدہ امتیاز
-
بھارت کے معروف اداکار پنکج دھیر انتقال کرگئے
UrduPoint Network is the largest independent digital media house from Pakistan, catering the needs of its users since year 1997. We provide breaking news, Pakistani news, International news, Business news, Sports news, Urdu news and Live Urdu News
© 1997-2025, UrduPoint Network
All rights of the publication are reserved by UrduPoint.com. Reproduction without proper consent is not allowed.