بھارت پاکستان کیلئے حقیقی خطرہ ہے، ایئر چیف مارشل

جمعہ 31 جولائی 2009 11:54

اسلام آباد(اُردو پوائنٹ تازہ ترین۔31جولائی 2009 ء) پاک فضائیہ کے سربراہ ایئر چیف مارشل راوٴ قمر سلیمان نے کہاہے کہ پاکستان کو اصل خطرہ بھارت سے ہے تاہم پہلی ترجیح قبائلی علاقوں میں عسکریت پسندوں کا قلع قع کرنا ہوگا۔ دہشت گردوں کو نشانہ بنانے کیلئے جدید امریکی ایف سولہ طیاروں کی ضرورت ہے۔

(جاری ہے)

اسلام آباد ہیڈ کوارٹرز میں امریکی اخبار نیویارک ٹائمز سے انٹرویو میں پاک فضائیہ کے سربراہ راوٴ قمر سلیمان کا کہنا تھا کہ قبائلی علاقوں میں عسکریت پسندوں کو نشانہ بنانے کیلئے جدید ٹیکنالوجی استعمال کی جارہی ہے تاکہ جانی نقصان کم سے کم ہو۔

پاک فضائیہ کے سربراہ نے کہاکہ سوات آپریشن کے بعد جنوبی وزیرستان میں طالبان رہنما بیت اللہ محسود پر دباوٴ بڑھا دیاہے۔دوسری جانب پاکستانی حکام نے مطالبہ کیاہے کہ عسکریت پسندوں کے خلاف کارروائی کامیاب بنانے کے لئے امریکا اس وقت تک دوسرے ایف سولہ طیارے لیز پر دے جب تک پاکستان کے اپنے ایف سولہ طیارے تیار ہوجائیں۔