بی آر اے کے ہاتھوں شہید کئے جانے والے دس مغوی پولیس اہلکاروں کی لاشین تا حال بر آمد نہیں کی جا سکیں، ورثاء پریشان ،لاشیں سنگسیلہ میں پہاڑی کھائی میں پڑی ہیں،شدید گرمی کے باعث ناقابل شناخت اور مسخ ہو چکی ہیں، سراری ذرائع

منگل 18 اگست 2009 22:59

ڈیرہ مراد جمالی ( اُردو پوائنٹ اخبار تازہ ترین۔18اگست۔2009ء) دس روز قبل تحصیل چھتر کے پہاڑی علاقوں میں مزاحمتی تنظیم بی آر اے کے ہاتھوں مبینہ طور پر ہلاک کئے جانے والے دس مغوی پولیس اہلکاروں کی لاشین تا حال بر آمد نہیں کی جا سکیں غیر سرکاری ذرائع سے موصول ہونے والی اطلاعات کے مطابق قتل کئے جانے والے پولیس اہلکاروں کی آٹھ لاشیں ڈیرہ بگٹی ضلع کے علاقہ سنگسیلہ کے قریب ایک پہاڑی کھائی میں بکھری پڑی ہیں شدید گرمی اور کئی روز گرنے کے باعث نا قابل شناخت اور مسخ ہو کر رہ گئی ہیں اور دور دور تک ان کا تعفن پھیل چکا ہے جبکہ مقتول پولیس اہلکاروں کے ورثاء نے یہاں صحافیوں کو بتایا کہ پولیس اور سیکورٹی انتظامیہ ہمیں لاشیں اٹھانے کیلئے جانے سے روک رہی ہے اور سرکاری سطح پر بھی لاشیں بر آمد کرنے کی کوئی کوشش نہیں کی گئی انہوں نے انتباہ کیا کہ اگر انیس اگست تک لاشیں بر آمد نہ کی گئیں تو ہم ڈیرہ مراد جمالی میں پٹ فیڈر کینال کے پل پر غیر معینہ مدت تک کیلئے سندھ پنجاب اور بلوچستان کو ملانے والی قومی شاہراہ کو بند کر دینگے جس کی تمام ذمہ داری حکومت پر عائد ہوگی۔

متعلقہ عنوان :