شہید نواب اکبر بگٹی کے قتل کے خلاف دائر درخواست کافیصلہ 4ستمبر کو سنایا جائے گا

بدھ 2 ستمبر 2009 15:33

سبی (اُردو پوائنٹ اخبار تازہ ترین۔2 ستمبر ۔2009ء) ڈسٹرکٹ اینڈ سیشن جج ڈیرہ بگٹی بمقام سبی مسٹر جان محمد گوہر کی عدالت نے نوابزادہ جمیل اکبر بگٹی کی جانب سے شہید نواب اکبر بگٹی کے قتل کے خلاف دائر درخواست پر کارروائی مکمل کرنے کے بعد فیصلہ 4ستمبر کو سنایا جائے گا عدالت میں نوابزادہ جمیل اکبر بگٹی کی جانب سے ایڈوکیٹ سہیل راجپوت پیش ہوئے جبکہ آئی جی بلوچستان کی جانب سے ان کے نمائندے ڈی ایس پی مینگل عبدالحمید جتوئی ایس ایچ او ڈیرہ بگٹی محمد قاسم اور سرکاری و کیل اسد رشید پیش ہوئے عدالت میں نوابزادہ جمیل اکبر بگٹی کے وکیل نے دائر درخواست پر ابتدائی دلائل دیتے ہوئے معزز عدالت سے درخواست کی کہ نواب اکبر بگٹی کے قتل کے خلاف سابق صدر جنرل پرویز مشرف سابق وزیر اعظم شوکت عزیز سابق وزیر اعلی بلوچستان جام یوسف سابق گورنر بلوچستان اویس غنی سابق وفاقی وزیر داخلہ آفتاب شیر پاؤ اور صوبائی وزیر داخلہ شعیب نوشیروانی سمیت دیگر ملوث حکومتی اہلکاروں جن میں صوبائی کابینہ اور حکومتی ادارے شامل ہیں کہ خلاف مقدمہ درج کرنے کے احکامات جاری کیے جائیں جبکہ ایس ایچ او ڈیرہ بگٹی محمد قاسم نے اپنے موقف میں کہا کہ کراتانی علاقے ضلع کوہلو کا ہے وقوعہ سے قبل نواب اکبر بگٹی اپنے محافظوں کے ہمراہ ڈیرہ بگٹی چھوڑ کر نامعلوم مقام پر چلے گئے نواب بگٹی کے قتل کے بارے میں ہمیں میڈیا کے ذریعے معلوم ہوا ہے ہمارے پاس کسی نے آج تک مقدمہ درج کرانے کیلئے رابطہ نہیں کیا جبکہ معزز عدالت نے دلائل سننے کے بعد فیصلہ کو چار ستمبر تک محفوظ کرلیا ہے ۔

متعلقہ عنوان :