کراچی، سگنل فری کوری ڈور کے چوتھے منصوبے کا سنگ بنیاد

اتوار 11 اکتوبر 2009 10:57

کراچی (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین ۔11اکتوبر۔2009ء) کراچی میں سگنل فری کوری ڈور کے چوتھے منصوبے کا سنگ بنیادرکھ دیا گیا ہے۔ گورنر سندھ ڈاکٹر عشرت العباد خان نے منصوبے کے سنگ بنیاد رکھنے کے بعد میڈیا سے گفتگو میں کہا کہ ایک ارب روپے سے ذائد لاگت کے اس منصوبے سے شاہراہ فیصل اور بلوچ کالونی کو سگنل فری کردیا جائیگا۔

(جاری ہے)

بلدیاتی نطام کے مستقبل کے بارے میں انھوں نے کہا کہ کمشنری نظام کا بل فلحال موخر کردیا گیا ہے ۔ اس سے متعلق عوام جلد خوشخبری سنیں گے۔ اور جوبھی فیصلہ کیا جائیگا وہ عوام کی خواہشات اور امنگوں کے مطابق ہوگا ۔اس موقع پر ناظم کراچی سید مصطفی کمال بھی انکے ہمراہ تھے۔

متعلقہ عنوان :