پاکستان کا مستقبل لواری ٹنل سے وابستہ ہے، گورنرسرحد

بدھ 4 نومبر 2009 15:51

چترال (اُردو پوائنٹ اخبار تازہ ترین۔4 نومبر ۔2009ء) گورنر سرحد اویس احمد غنی نے کہا ہے کہ پاکستان کا مستقبل لواری ٹنل سے وابستہ ہے‘ وہ دن دور نہیں جب چترال وسطی ایشیا ممالک سے منسلک ہو کر تجارتی مرکز بنے گا۔ ان خیالات کااظہار انہوں نے اپنے دورہ چترال کے موقع پر گورنر کاٹیج چترال میں سایسی عمائدین‘ یونین ناظمین اور سرکاری افسران سے خطاب کرتے ہئے کیا۔

انہوں نے کہاکہ پاکستان کے موجودہ حالات نے ریاست کو ہلاک کر رکھ دیا ہے اور ملک کے اندر بغاوت جیسی صورتحال ہے ا ور اس کے پیچھے بی طاقت کا ہاتھ ہے۔ ان حالات پر قابو پانے کے لئے ہم ہر قسم کے وسائل بروئے کار لا رہے ہیں۔ انہوں نے کہا کہ ہمارے شہیدوں کاخون رائیگاں نہیں جائے گا۔ وہ دن دور نہیں کہ ہم اغیار کے ان ایجنٹوں کا صفایا کریں گے۔

(جاری ہے)

گورنر نے کہاکہ شہادتیں دیے والی قومیں ہمیشہ سرخرو ہوتے ہیں۔

انہوں نے کہاکہ جہاد کے نام پر ملک میں جو کچھ ہو رہا ہے یہ اسلام کو بدنام کرنے کی کوشش ہے۔ انہوں نے کہاکہ پاکستان ایک ایٹمی ملک ہے جو دشمنوں کے آنکھ میں کھٹکتی ہے۔ گورنر سرحد اویس احمد غنی نے کہاکہ چترال کو ملاکنڈ پیکج کے تحت اس کا حصہ دیا جائے گا۔ انہوں نے چترال کے زمینداروں کے زرعی قرضوں کی معافی کے سلسلے میں وفاقی حکومت کے ساتھ گفت شنید کے بارے میں بتایا۔

انہوں نے چترال پولیس اور بارڈر پولیس کی تعداد بڑھانے کا اعلان کیا۔ گورنر سرحد نے یقین دلایا کہ اس سال سردیوں میں لواری ٹاپ کی برف سے بندش کے بعد چترالی مسافروں کی سہولت کے لئے لواری ٹنل کے اندر ایک خاص حکمت عملی کے تحت شٹل سروس شروع کی جائے گی تاکہ تعمیراتی کام بھی متاثر نہ ہوا اور لوگ سفر بھی کرسکیں۔ اس موقع پر چترال کے سیاسی عمائدین ممبر قومی اسمبلی شہزادہ محی الدین‘ ممبر صوبائی اسمبلی الحاج غلام محمد‘ سید احمد‘ محمد حکیم‘ عبدالولی خان ایڈووکیٹ‘ سید مظفر علی شاہ‘ فضل رحیم بھی موجود تھے۔

متعلقہ عنوان :