مسابقتی کمیشن میں شوگر ملز مالکان کا گٹھ جوڑ کا اعتراف۔اپ ڈیٹ

ہفتہ 14 نومبر 2009 16:16

اسلام آباد(اُردو پوائنٹ اخبار تازہ ترین۔14نومبر۔2009ء)پاکستان شوگر ملز ایسوسی ایشن نے گٹھ جوڑ کا اعتراف کرتے ہوئے معافی طلب کرلی۔مسابقتی کمیشن میں شوگر انڈسٹری کے گٹھ جوڑ کیس کی سماعت میں کمیشن کا کہنا ہے کہ پاکستان شوگر ملز ایسوسی ایشن نے گٹھ جوڑ کا اعتراف کرتے ہوئے معافی طلب کی ہے ۔اسلام آباد میں مسابقتی کمیشن کے چیئرمین خالد مرزا کی سربراہی میں تین رکنی کمیشن نے چینی کی صنعت کے گٹھ جوڑ کے حوالے سے ازخود نوٹس کی سماعت کی۔

(جاری ہے)

پاکستان شوگر ملز ایسوسی ایشن کے موجودہ اور سابق چیئرمینوں کے علاوہ سندھ اور پنجاب کی شوگر ملز ایسوسی ایشنز کے سربراہان کمیشن کے روبرو پیش ہوئے ۔مسابقتی کمیشن کے ذرائع نے نجی ٹی وی کو بتایا کہ شوگر ملزایسوسی ایشن نے چینی کی قیمت کے معاملے پر گٹھ جوڑ کا اعتراف کر لیا ہے اور تسلیم کیا ہے کہ ان کے فیصلے مسابقتی آرڈیننس کے خلاف تھے ۔ذرائع کا کہنا ہے کہ پی ایس ایم اے نے مسابقتی آرڈیننس کی سیکشن انتالیس کے تحت نرمی کی اپیل کی ہے تاہم اس حوالے سے فیصلہ چوبیس نومبر کے بعد کیا جائے گا۔ ذرائع کے مطابق پاکستان شوگر ملز ایسوسی ایشن مسابقتی کمیشن کے شوکاز نوٹس کا جواب اور معافی نامہ آئندہ سماعت پر داخل کرائے گی۔