وفاقی حکومت کی مختلف وزارتوں کی ویب سائٹس پر نا مکمل اور پرانی معلومات ،”وزارت قانون کے سربراہ بابراعوان نہیں افضل سندھو ہیں، امور کشمیر کی وزارت ابھی تک قمر زمان کائرہ کے پاس ہے“ وزارت کھیل کی ویب سائٹ پر وفاقی وزیر اعجاز جاکھرانی کی تصویر کا خانہ خالی، وزارت صحت کی ویب سائٹ ڈاؤن،وزارت داخلہ کے تحت ایگزٹ کنٹرول لسٹ سے متعلقہ صفحہ 10 مئی 2004 کے بعد اپ ڈیٹ نہیں کیا جا سکا
جمعرات 17 دسمبر 2009 21:25
(جاری ہے)
اسی طرح حکومت کی طرف سے پارلیمانی امور کے وفاقی وزیر بابر اعوان کو وزارت قانون کا قلمدان سونپتے ہوئے دونوں وزارتوں کو ضم کیا جا چکا ہے لیکن وزارت قانون کی ویب سائٹ کے مطابق انچارج وزیر ابھی تک وزیر مملکت محمد افضل سندھو ہیں جن کا نام اور تصویر ویب سائٹ پر آویزاں ہے ۔
اس کے علاوہ وفاقی وزیر منظور وٹو کو وزارت امور کشمیرو گلگت بلتستان کا قلمدان سونپا جا چکا ہے لیکن ویب سائٹ پر قمر زمان کائرہ کا نام اور تصویر حسب سابق موجود ہے۔ وزارت صحت کی ویب سائٹ www.health.gov.pk ڈاؤن پائی گئی اور متعدد کوششوں کے باوجود وزارت صحت کی سرکاری ویب سائٹ تک رسائی ممکن نہ ہو سکی اس کے علاوہ یہ بات بھی نوٹ کی گئی کہ اکثر وزارتوں کی ویب سائٹس پر موجود ”تازہ ترین“ معلومات یا پریس ریلیز کئی ماہ پرانے ہیں ۔ ایگزٹ کنٹرول لسٹ (ای سی ایل) کی تازہ صورتحال جاننے کیلئے داخلہ ڈویژن کی ویب سائٹ کے وزٹ کے دوران مطلوبہ معلومات نہ مل سکیں سرچ انج گوگل کے ذریعے تلاش کئے گئے ای سی ایل کے پیج کے وزٹ کے دوران معلوم ہوا کہ اسے تقریباً ساڑھے پانچ سال قبل 10 مئی 2004 کو اپ ڈیٹ کیا گیا تھا۔متعلقہ عنوان :
مزید اہم خبریں
-
لاہور میں پولیس اہلکار نے گولی مارکرخودکشی کرلی
-
ملکی معیشت کو صحیح سمت پر لیجانے کیلئے کڑوی گولیاں نگلنی پڑیں گی‘ احسن اقبال
-
آئین کی بالادستی سے ہی ملک آگے بڑھے گا، عوام کو اپنے نمائندے منتخب کرنے کا اختیار ہونا چاہیے، چیئرمین سینیٹ
-
وزیراعظم اور امیر کویت کے درمیان ملاقات
-
پاکستان میں غیر معیاری ادویات کا مسئلہ
-
ہمارے مسالے مضر صحت نہیں، بھارتی کمپنی ایم ڈی ایچ
-
کیا انتظامی عہدے کیلئے حکمران خاندان سے ہونا ہی واحد شرط ہے؟
-
غزہ میں جنگ بندی کی کوششوں میں تیزی
-
مولانا فضل الرحمان نے آئندہ لائحہ عمل کے اعلان کی تاریخ دیدی
-
وزیراعظم محمد شہبازشریف سے آئی ایم ایف کی منیجنگ ڈائریکٹر کرسٹالینا جارجیوا کی ملاقات ، گزشتہ سال اسٹینڈ بائے ارینجمینٹ کے حوالے سے وزیراعظم کے قائدانہ کردار کی تعریف
-
وزیراعظم کی سعودی حکام سے ملاقاتوں میں پاکستان میں مزید سرمایہ کاری پر اتفاق
-
دبئی ایئر پورٹ کا اگلے دس سال میں المکتوم ایئرپورٹ منتقلی کا منصوبہ تیار
UrduPoint Network is the largest independent digital media house from Pakistan, catering the needs of its users since year 1997. We provide breaking news, Pakistani news, International news, Business news, Sports news, Urdu news and Live Urdu News
© 1997-2024, UrduPoint Network
All rights of the publication are reserved by UrduPoint.com. Reproduction without proper consent is not allowed.