پیپلز پارٹی اور ایم کیو ایم پریمی جوڑہ ہے جن میں اختلافات تو ہوتے رہینگے لیکن ایک دوسرے سے الگ نہیں ہونگے، ممتاز بھٹو

پیر 11 جنوری 2010 17:03

کراچی (اُردو پوائنٹ اخبار تازہ ترین ۔11جنوری۔ 2010ء) سندھ نیشنل فرنٹ کے چیئرمین نواب ممتاز علی بھٹو نے اپنے گاؤں میرپور بھٹو میں مختلف وفود سے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ پیپلز پارٹی اور ایم کیو ایم پریمی جوڑہ ہے جن میں اختلافات تو ہوتے رہینگے لیکن ایک دوسرے سے الگ نہیں ہونگے۔

(جاری ہے)

ایم کیو ایم حکومت کے سہارے کے بغیر نہیں چل سکتی اور زرداری کو اسمبلی میں ووٹ کی ضرورت ہے۔ اس لئے اس نے اپنی ٹوپی نائن زیرو پر اتار کر رکھ لی ہے۔ یہی وجہ ہے کہ یہ ایک دوسرے سے الگ نہیں ہونگے۔ اس بندھن سے ملک خصوصاً سندھ کا بڑا نقصان ہوتا رہے گا اور کراچی میں پائیدار امن وامان پیدا نہیں ہوگا۔