حکومت صحت او ر تعلیم کے شعبے کی ترقی پر خصوصی توجہ دے رہی ہے ،ملک میں ڈاکٹروں اور پیرا میڈیکل سٹاف کی شدید کمی ہے ، وزیر اعظم، پاک فوج کے جوان دہشتگردی کیخلاف جنگ میں اہم کردار ادا کر رہے ہیں ،میڈیکل کور نے زلزلے سے متاثرہ علاقوں اور آپریشن کے علاقوں سے نقل مکانی کرکے آنیوالوں کو طبی سہولتوں کی فراہمی کے لئے بہترین خدمات سر انجام دی ہیں، سی ایم ایچ میڈیکل اینڈ ڈینٹل کالج میں خطاب
ہفتہ 16 جنوری 2010 15:29
(جاری ہے)
وزیر اعظم یوسف رضا گیلانی نے کالج کیلئے 10کروڑ روپے کی گرانٹ کا اعلان کرتے ہوئے کہا ہے کہ میں امید کرتا ہوں کہ سی ایم ایچ میڈیکل اینڈ ڈینٹل کالج ملک میں معیاری تعلیم کو فروغ دینے کا باعث بنے گا ۔
وزیر اعظم نے بتایا کہ کالج کی تعمیر کے لئے حکومت نے کوئی فنڈز فراہم نہیں کئے اور یہ اپنی مدد آپ کے تحت تعمیر کیا گیا ہے جو قابل تحسین اقدام ہے اور اس سے ظاہر ہوتا ہے کہ اگر گائیڈ لائن اور لیڈر شپ میسر ہو تو اس طرح کے کئی منصوبے شروع کئے جا سکتے ہیں ۔ انہوں نے مزید کہا کہ پاک فوج نے ہر شعبے میں نمایاں کارکردگی کا مظاہرہ کیا ہے او رپاک فوج کے جوان دہشتگردی کے خلاف جنگ میں جس طرح کامیابیاں حاصل کر رہے ہیں وہ قابل تعریف ہے ۔ انہوں نے کہا کہ کالج کے ماحول اور ڈسپلن نے انہیں بڑا متاثر کیا ہے اور یہ منصوبہ تین سال کی قلیل مدت میں مکمل ہوا ہے جو ڈسپلن کی واضح مثال ہے اور کالج کے طلباء و طالبات کی محنت اور قابلیت اسکے شاندار نتائج سے واضح ہے ۔ انہوں نے کہاکہ موجودہ حکومت صحت اور تعلیم کے شعبے کو خصوصی ترجیح دے رہی ہے اور اس کے لئے خصوصی فنڈز بھی فراہم کئے گئے ہیں ۔ انہوں نے کہا کہ حکومت کی طرف سے بھرپور کوششوں کے باوجود ملک بھر خصوصاً پنجاب میں ڈاکٹروں او رمیڈیکل سٹاف کی شدید قلت ہے اور اس طرح کے معیاری تعلیمی اداروں کے قیام سے اس کمی کو پورا کر کے عوام کو صحت کی سہولتیں پہنچائی جا سکتی ہیں ۔قبل ازیں کالج کے پرنسپل نے سپاسنامہ پیش کیا جبکہ وزیر اعظم نے کالج کے مختلف حصوں کا دورہ بھی کیا ۔مزید اہم خبریں
-
گوگل کا پاکستان میں 50 اسمارٹ اسکول قائم کرنے کا منصوبہ
-
ایف بی آر کی جانب سے انکم ٹیکس فائل نہ کرنے والے صارفین کی موبائل سمیں بند کرنے کے حکم غیرقانونی ہے.قانونی ماہرین
-
معاشی حالات چیلنجنگ ، بجٹ میں تنخواہوں میں اضافے کی کوشش کریں گے،شہباز شریف
-
لاہور،وزیرِ اعظم محمد شہباز شریف نے مزدوروں کا عالمی دن انہی کے ساتھ گزارا
-
اپریل بنگلہ دیش کی تاریخ میں اب تک کا گرم ترین مہینہ
-
وزیراعلیٰ پنجاب نے صوبے بھر کیلئے فیلڈ ہسپتال منصوبے کا باقاعدہ افتتاح کردیا
-
پنجاب اسمبلی کے رولز میں ترامیم کے معاملے پر 12رکنی خصوصی کمیٹی قائم
-
چین چاند کے ’چُھپے ہوئے‘ حصے پر مشن بھیجے گا
-
شہریوں کی سولر پر منتقلی میں اضافہ، حکومت نے نئی پالیسی پر کام شروع کر دیا
-
پنجاب حکومت کا ٹیوب ویلز کو سولر پر منتقل کرنے کیلئے کسانوں کوسبسڈی دینے کافیصلہ
-
توشہ خانہ کیس، عمران خان اور بشریٰ بی بی کے خلاف نئی تحقیقات کا آغاز
-
دہلی میں بم رکھے ہونے کی دھمکی پر تقریباً سو اسکول بند
UrduPoint Network is the largest independent digital media house from Pakistan, catering the needs of its users since year 1997. We provide breaking news, Pakistani news, International news, Business news, Sports news, Urdu news and Live Urdu News
© 1997-2024, UrduPoint Network
All rights of the publication are reserved by UrduPoint.com. Reproduction without proper consent is not allowed.