سندھ میں بلدیاتی نظام کے مستقبل کے حوالے سے ابھی تک کوئی فیصلہ نہیں ہوا،صوبائی وزیر صحت

ہفتہ 16 جنوری 2010 15:42

کراچی(اُردو پوائنٹ اخبار تازہ ترین ۔16جنوری۔ 2010ء) متحدہ قومی موومنٹ کے رہنما اور صوبائی وزیرصحت سندھ ڈاکٹر صغیر احمد نے کہا ہے کہ سندھ میں بلدیاتی نظام کے مستقبل کے حوالے سے ابھی تک کوئی فیصلہ نہیں ہوا اورنہ ہی نوے دن میں الیکشن کرانے کوئی فیصلہ ہوا ہے۔

(جاری ہے)

سوسائٹی آف سرجن کی تقریب کے بعد میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے ڈاکٹر صغیر نے کہا کہ ایس ایل جی او کے تحت موجودہ ناظمین کو انتخابات کرانے کا منتخب ناظمین کو اختیارات منتقل کرنے کا حق ہے، ایک سوال کے جواب میں انہوں نے کہا کہ متحدہ اپنے فیصلے میں کوئی تبدیلی لاتی ہے یا نہیں یہ فیصلہ اعلیٰ قیادت کرے گی۔

متعلقہ عنوان :