بلوچستان،موسم سرما کی تعطیلات ختم ، تعلیمی ادارے کھل گئے

پیر 1 مارچ 2010 15:51

کوئٹہ (اُردو پوائنٹ اخبار تازہ ترین ۔یکم مارچ۔ 2010ء) موسم سرما کی تعطیلات کے بعدبلوچستان بھر کے تعلیمی ادار ے آج سے کھل گئے تاہم وفاقی حکومت کے زیر اہتمام چلنے بعض تعلیمی ادارے آٹھ مارچ سے کھلیں گے۔

(جاری ہے)

صوبہ بلوچستان کے سرمائی علاقوں میں ستائیس نومبر کو اسکولز، کالجز اور دیگر تعلیمی اداروں میں چھٹیاں کردی گئی تھی تین ماہ کی چھٹیوں کے بعد آج تمام تعلیمی ادارے کھل گئے جبکہ یکم مارچ سے دس مارچ تک پرائمری اور مڈلز کلاسز کے داخلے ہونگے۔

متعلقہ عنوان :