جمہوری نظام کو خطرات ابھی موجود ہیں، گورنر پنجاب

جمعرات 29 اپریل 2010 16:38

لاہور(اُردو پوائنٹ اخبار تازہ ترین۔28اپریل۔2010ء) گورنر پنجاب سلمان تاثیر نے کہا ہے کہ موجودہ سیاسی صورتحال میں جمہوری نظام ختم کرنے کے خطرات ابھی موجود ہیں۔یہ بات انہوں نے لاہور میں وزارت انسانی حقوق کے زیر اہتمام منعقدہ سیمینار سے خطاب میں کہی۔

(جاری ہے)

سلمان تاثیر کا کہنا تھا کہ پاکستان میں سب سے بڑا خطرہ مذہبی انتہا پسندی سے ہے۔انہوں نے کہا کہ پڑھ لکھ جانے سے کوئی زیادہ عقل نہیں آجاتی، اس لیے وہ ڈگری رکھنے والے اراکین اسمبلی کے حق میں نہیں۔ اس موقع پر وفاقی وزیر ممتاز گیلانی نے کہا کہ پیپلز پارٹی اپنے منشور پر عمل درآمد کرتے ہوئے اسی سال مہگائی اور بے روزگاری سمیت دیگر مسائل پر قابو پالے گی۔

متعلقہ عنوان :