حکومت اپنی بقاء چاہتی ہے تو فوراً انتخابات کروا دے، نواز شریف، یوسف رضا گیلانی کے بیانات کو سنجیدگی سے نہیں لیتا کیوں کہ کچھ دن کے بعد اپنے پہلے بیان کی تردید کردیتے ہیں،زرداری کی کراچی میں موجودگی کا علم نہیں، مسلم لیگ ن کے قائد کی کراچی ائیرپورٹ کے باہر میڈیا سے گفتگو

پیر 2 جنوری 2012 21:28

مسلم لیگ ن کے قائد نواز شریف نے کہا ہے کہ بلوچستان کے وزیراعلیٰ اسلم رئیسانی نے میری اور زرداری کا بیان کیوں دیا اس حوالے معلوم نہیں اور یہ بھی نہیں جانتا کہ ہماری ملاقات کون کروانا چاہتاہے ۔کراچی ایئرپورٹ کے باہر میڈیا کے نمائندوں سے گفتگو کرتے ہوئے میاں نواز شریف نے کہاکہ سب سے زیادہ دکھ کی بات یہ ہے پیپلزپارٹی اور مسلم لیگ کے درمیان ہونے والا معاہدہ ٹوٹ گیا ۔

انہوں نے کہاکہ زرداری صاحب کے مشورے سے کراچی نہیں اور نہ ہی مجھے ان کی کراچی میں موجودگی کی اطلاعات تھیں۔

(جاری ہے)

مسلم لیگ ن کے قائد نے کہاکہ کراچی جماعت کی صوبائی تنظیم سازی کیلئے آیا ہوں ہم جمہوریت پر یقین رکھنے والے لوگ ہیں جس کا واضح ثبوت میڈیا نے پشاور میں صوبائی تنظیم کے انتخابات کے دوران ریکارڈ کرلیا ہے ۔انہوں نے کہاکہ حکومت اپنی بقا چاہتی ہے تو اسے انتخابات کا فوراً کردینا چاہیے جب کہ انتظامی بنیادوں پر نئے صوبوں کے حق میں ہوں۔

نواز شریف نے کہاکہ سید یوسف رضا گیلانی کے بیانات کو سنجیدگی سے نہیں لیتا کیوں کہ کچھ دن کے بعد اپنے پہلے بیان کی تردید کردیتے ہیں۔ان کے مطابق ان کی پارٹی میں استعفیٰ دینے کے حوالے سے دو گروپ موجود ہیں جس میں چند کی رائے ہے کہ استعفیٰ نہ دیا جائے