سندھ میں ملالہ اور دیگر زخمی طالبات کی جلد صحت یابی کیلئے ”یوم دعا“منایا گیا،اسکولوں میں دعائیں ، ملک بھر میں وکلا کی ہڑتال،احتجاجی ریلیاں، بار رومز پر سیاہ پرچم لہرادئیے گئے ،صحت یابی کیلئے دعائیں، اجلاسوں میں مذمتی قراردادیں منظور، حملہ آوروں کو کو کیفر کردار تک پہنچانے کے لیے ٹھوس اقدامات کا مطالبہ
ہفتہ 13 اکتوبر 2012 16:46
(جاری ہے)
دعا کے لئے ہاتھ اٹھائے طالبات اللہ کی بارگاہ میں ملالہ کی جلد صحت یابی کے لئے دعاگو ہیں۔
اساتذہ نے کہا کہ ملالہ قوم کی بیٹی ہے وہ بہادر طالبہ کیلئے یوم دعا مناکر دہشت گردوں کو یہ پیغام دے رہے ہیں کہ ملالہ تنہا نہیں، بلکہ پوری قوم اس کے ساتھ ہے۔ اسکول ٹیچرز کا کہنا تھا کہ ملالہ کے ساتھ ساتھ دیگر زخمی طالبات کو بھی نہیں بھولنا چاہئیے اور قوم اپنی دعاؤں میں ان بچیوں کو بھی یاد رکھے۔دوسری جانب ملالہ یوسفزئی پر حملہ کیخلاف پاکستان بار کونسل، پنجاب بار کونسل اور سپریم کورٹ بار کونسل کی اپیل پر راولپنڈی،اسلام آباد، لاہور ،فیصل آباد، ملتان ، گوجرانوالہ،کراچی، سکھر، کوئٹہ، پشاور اور دیگر علاقوں میں وکلا عدالتوں میں عدالتوں میں پیش نہیں ہوئے۔ریڈرز مقدمات میں آئندہ کی تاریخ دیتے رہے۔ وکلا نمائندوں کے اجلاس بار رومز میں ہوئے جن میں ملالہ پر حملہ کے خلاف مذمتی قراردادیں منظور کی گئیں۔ بعض شہروں میں وکلا نے احتجاجی ریلیاں بھی نکالیں۔ ملالہ کی صحت یابی کے لیے دعائیں بھی کی گئیں۔وکلا رہنما کا کہنا ہے کہ حکومت ملالہ یوسفزئی پر قاتلانہ حملے میں ملوث دہشتگردو ں کو کیفر کردار تک پہنچانے کے لیے ٹھوس اقدامات کرے۔مزید اہم خبریں
-
لاہور میں پولیس اہلکار نے گولی مارکرخودکشی کرلی
-
ملکی معیشت کو صحیح سمت پر لیجانے کیلئے کڑوی گولیاں نگلنی پڑیں گی‘ احسن اقبال
-
آئین کی بالادستی سے ہی ملک آگے بڑھے گا، عوام کو اپنے نمائندے منتخب کرنے کا اختیار ہونا چاہیے، چیئرمین سینیٹ
-
وزیراعظم اور امیر کویت کے درمیان ملاقات
-
پاکستان میں غیر معیاری ادویات کا مسئلہ
-
ہمارے مسالے مضر صحت نہیں، بھارتی کمپنی ایم ڈی ایچ
-
کیا انتظامی عہدے کیلئے حکمران خاندان سے ہونا ہی واحد شرط ہے؟
-
غزہ میں جنگ بندی کی کوششوں میں تیزی
-
مولانا فضل الرحمان نے آئندہ لائحہ عمل کے اعلان کی تاریخ دیدی
-
وزیراعظم محمد شہبازشریف سے آئی ایم ایف کی منیجنگ ڈائریکٹر کرسٹالینا جارجیوا کی ملاقات ، گزشتہ سال اسٹینڈ بائے ارینجمینٹ کے حوالے سے وزیراعظم کے قائدانہ کردار کی تعریف
-
وزیراعظم کی سعودی حکام سے ملاقاتوں میں پاکستان میں مزید سرمایہ کاری پر اتفاق
-
دبئی ایئر پورٹ کا اگلے دس سال میں المکتوم ایئرپورٹ منتقلی کا منصوبہ تیار
UrduPoint Network is the largest independent digital media house from Pakistan, catering the needs of its users since year 1997. We provide breaking news, Pakistani news, International news, Business news, Sports news, Urdu news and Live Urdu News
© 1997-2024, UrduPoint Network
All rights of the publication are reserved by UrduPoint.com. Reproduction without proper consent is not allowed.