ملالہ یوسفزئی کا برطانوی ہسپتال میں ابتدائی طبی معائنہ، سٹی سکین ،دماغ کی ہڈی بُری طرح متاثر، ملالہ کے وارڈ میں گھسنے کی کوشش کرنے والے افراد گرفتار، صدر زرداری کی جانب سے ملالہ یوسفزئی کو ستارہٴ جرأت دینے کا اعلان
منگل 16 اکتوبر 2012 18:18
(جاری ہے)
۔ امریکی ٹی وی سے گفتگو کرتے ہوئے ملالہ کے معالج ڈاکٹر ڈیوروزر نے بتایاکہ جب تک ضروری ہوا ،ملالہ کو ہسپتال میں رکھیں گے اور اْس کی بہتری کے چانس موجود ہیں ورنہ پاکستان سے ہی نہ لاتے ۔
اْن کاکہناتھاکہ ملالہ کی حالت ابھی خطرے سے باہر نہیں ، مریضہ کو بہترین سہولیات فراہم کررہے ہیں اورصحت یابی کے لیے پرامید ہیں ۔ ڈاکٹرڈیوروزو کے مطابق ملالہ کی وارڈ تک پہنچنے کی کوشش کرنے والے کچھ افراد کو رات کو حراست میں لے لیاگیاہے تاہم کوئی بھی شخص ملالہ کی وارڈ میں داخل نہیں ہوسکا تاہم واقعہ پریشان کن ہے ۔برطانوی پولیس نے گرفتاری کی تردید کرتے ہوئے کہاکہ دو افراد ملالہ کی عیادت کے لیے جاناچاہتے تھے جنہیں ویٹنگ روم میں روک لیاگیاتاہم کوئی گرفتار ی نہیں ہوئی ۔مقامی میڈیا کے ذرائع کے مطابق ملالہ نے رات پرسکون گزاری اور ڈاکٹروں کی ٹیمیں مسلسل اْن کا معائنہ کررہی ہیں ۔یہاں یہ امر بھی قابل ذکر ہے کہ ملالہ کی صحت یابی کے لے ے برمنگھم کی 162مساجد میں سے اکثر مساجد میں نماز ظہر کے وقت خصوصی دعائیں کی گئیں جبکہ پورے برمنگھم شہر کو ملالہ یوسف زئی کی قد آور تصاویر سے سجا دیا گیا۔اْدھر وفاقی وزیرداخلہ رحمان ملک نے سوات میں ملالہ کے سکول کا دورہ کیااور بچوں کی صحت یابی کے لیے دعا کی ۔اْنہوں نے صدر کی طرف سے ملالہ کو ستارہ جرات دینے کا اعلان بھی کیا۔میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے اْن کاکہناتھاکہ ملالہ بہادری کی علامت ہے ۔متعلقہ عنوان :
مزید اہم خبریں
-
یورپ: وباء اور بچوں میں موٹاپے کے درمیان تعلق پر رپورٹ
-
تارکین وطن کی کشتی الٹنے سے ہلاکتوں پر یو این اداروں کا اظہار افسوس
-
میانمار میں غلط معلومات اور نفرت انگیزی پر یو این کو تشویش
-
یو این رکنیت کی ناکام فلسطینی کوشش پر جنرل اسمبلی میں بحث
-
عالمی مارکیٹ میں خام تیل کی قیمتیں کم ہو گئیں
-
حکومت کو سمجھائیں گے کہ نجکاری کی بجائے پبلک پرائیویٹ پارٹنرشپ کی طرف بڑھیں
-
خیبرپختونخواہ حکومت کا پنجاب کے کسانوں سے گندم خریدنے کا فیصلہ
-
ظلم کے خلاف اورعادلانہ نظام کے لیے جدوجہد جھاد ہے،سراج الحق
-
اسرائیل کو تسلیم کرنے والی پارلیمنٹ کی اینٹ سے اینٹ بجا دی جائے گی‘مولانا فضل الرحمن
-
ابوظہبی بین الاقوامی کتاب میلہ میں پاکستان کے ادبی شاہکار اور فنکار ادب وفن کے مداحوں کی توجہ کا محور
-
کلر کہار کے قریب خاتون کی موٹروے پولیس افسران سے بدتمیزی
-
سید یوسف رضا گیلانی نے سینئر افسر سید حسنین حیدر کو سیکرٹری سینیٹ مقرر کر دیا
UrduPoint Network is the largest independent digital media house from Pakistan, catering the needs of its users since year 1997. We provide breaking news, Pakistani news, International news, Business news, Sports news, Urdu news and Live Urdu News
© 1997-2024, UrduPoint Network
All rights of the publication are reserved by UrduPoint.com. Reproduction without proper consent is not allowed.