اکشے کمار کی نئی ایکشن فلم کھلاڑی786کے ٹائٹل سونگ کی ویڈیو جاری

بدھ 31 اکتوبر 2012 11:59

ممبئی(اُردوپوائنٹ اخبارتازہ ترین، آئی این پی ۔31اکتوبر 2012ء) بالی ووڈ کے خطروں کے کھلاڑی اکشے کمار ایک بار پھر کھلاڑی سیریز کیساتھ واپس آرہے ہیں اور انکی آنے والی نئی ایکشن فلم کھلاڑی 786کے ٹائٹل سونگ\"کھلاڑی بھیا\" کی ویڈیو بھی جاری کردی گئی ۔

(جاری ہے)

فلم کے ٹیزر ٹریلراور دو گانوں بلما اورLonelyکے بعد منظرِ عام پر آنے والے گانے\"کھلاڑی بھیا\" کوونیت سنگھ،امن تریکھا،یش راج کپل اور راج دیپ چٹرجی کی آواز میں ریکارڈ کیا گیا ہے جس میں ہیرو اکشے کمار اپنے خاندان اور علاقے کے لوگوں کیساتھ ڈانس کرتے نظر آرہے ہیں جسکی کی موسیقی ہمیش نے دی ہے۔

ہدایتکار اشیش آر موہن کی اس فلم میں اکشے کیساتھ آسن ،متھن چکربرتی،پریش روال اور ہمیش ریشمیہ اہم کردار ادا کررہے ہیں۔اکشے کمار کی کامیاب فلم کھلاڑی420کے12سال بعد آنے والی اس نئی ایکشن فلم کھلاڑی786کواکشے اور ہمیش نے مشترکہ طور پر پروڈیوس کیا ہے جو7دسمبر کو سینما گھروں کی زینت بنے گی۔

متعلقہ عنوان :