جلالپور اور بہاولپور سے 9 محرم کے ماتمی جلوسوں میں شامل 3 مشکوک افراد گرفتار،ملزمان سے اسلحہ برآمد

ہفتہ 24 نومبر 2012 16:46

جلال پور/بہاولپور(اُردو پوائنٹ اخبار تازہ ترین۔آئی این پی۔24نومبر۔2012ء) ملتان کی تحصیل جلالپور اور بہاولپورمیں سے 9 محرم کے ماتمی جلوسوں میں شامل 3 مشکوک افراد گرفتار،ملزمان سے اسلحہ بھی برآمد۔ تفصیلات کے مطابق ہفتہ کو ملتان کی تحصیل جلالپور سے نکلنے والے ماتمی جلوس میں دو مشکوک افراد شامل ہوگئے ۔

(جاری ہے)

اس سے پہلے کے وہ جلوس کے اندر کسی ناخوشگوار واقعہ کا باعث بنتے جلوسوں کی سیکیورٹی پر تعینات اہلکاروں نے انہیں گرفتار کرلیا جن سے تلاشی کے دوران اسلحہ برآمد ہوا۔

ملزمان کو گرفتار کرنے کے بعد ان سے تحقیقات شروع کردیں گئی اور جلوسوں کی سیکیورٹی پر تعینات اہلکاروں کو مزید الرٹ کردیاگیاجبکہ بہاولپور میں شاہ سرا چوک سے برآمد ہونے والے ماتمی جلوس سے بھی ایک مشکوک شخص شامل ہوگیا جس کو سیکیورٹی اہلکاروں نے مشتبہ جانتے ہوئے گرفتار کرلیا جس سے تلاشی کے دوران اسلحہ برآمد ہوا ہے ۔گرفتار ملزمان کو تفتیش کے لئے نامعلوم مقام پر منتقل کردیاگیا ہے ۔