ایرانی اخبار”مغرب“ میں صدر محمود احمدی نژاد کے خاکوں کی اشاعت، حکومت نے اخبار کے خلاف عدالت میں دعویٰ دائر کیا ، صدر احمدی نژاد کے توہین آمیز خاکے شائع کر کے غیر ذمہ داری اور آزادی صحافت کا غلط استعمال کیا گیا ،اخبار ماضی میں بھی اس طرح کی غیر قانونی سرگرمیوں میں ملوث رہا ہے جو صحافتی قوانین کے بھی خلاف ہے،عدالت اخبار کے خلاف سخت انضباطی کارروائی کرے، درخواست میں موقف
منگل 27 نومبر 2012 12:48
(جاری ہے)
مذکورہ اخبار ماضی میں بھی اس طرح کی غیر قانونی سرگرمیوں میں ملوث رہا ہے جو کہ صحافتی قوانین کے بھی خلاف ہے۔
لہذا عدالت اخبار کے خلاف سخت انضباطی کارروائی کرے۔اخبار کی انتظامیہ کا کہنا ہے کہ کارٹونز کی اشاعت کے نتیجے میں ملک میں بے چینی پیدا ہوئی ہے، وہ قانون کے احترام میں اخبار کی اشاعت بند کر رہے ہیں اور عدالتی فیصلہ آنے کے بعد ہی اس کی دوبارہ اشاعت کے بارے میں غور کیا جائے گا۔خیال رہے کہ حال ہی میں اخبار مغرب کے ایک اندرونی صفحے پر صدر محمود احمدی نژاد کا ایک کارٹون شائع ہوا تھا، جس میں صدر اور سپریم لیڈر آیت اللہ علی خامنہ ای کے درمیان اختلافات کا اظہار کیا گیا تھا۔ کارٹون میں صدر کو مسکراتے کاغذ کا ایک ورق پھاڑتے ہوئے دکھایا گیا تھا، جو اس بات کی جانب اشارہ تھا کہ آیت اللہ علی خامنہ نے صدر کو پارلیمنٹ کے سامنے جوابدہی کے بارے میں اپنا سابقہ فیصلہ تبدیل کر لیا ہے جبکہ صدر مسکراتے ہوئے یہ تاثر دے رہے ہیں کہ وہ پارلیمنٹ کے سامنے جوابدہی سے بچ گئے ہیں اور سپریم لیڈر کا حکم وہ اپنے ہاتھوں سے چاک کر رہے ہیں۔متعلقہ عنوان :
مزید بین الاقوامی خبریں
-
سعودی عرب، جدہ، مدینہ اور رابغ میں اسکول بند
-
ایلون مسک کی چینی وزیراعظم لی کیانگ سے ملاقات
-
سعودی ولی عہد سے کویتی، عراقی وزیر اعظم کی ملاقات
-
پیاراندھا ہوتا ہے، نوجوان نے روبوٹ سے شادی کرنے کا اعلان کر دیا
-
ٹورنٹو میں یوم خالصہ کی تقریب ،کینیڈین وزیر اعظم جسٹن ٹروڈو نے بھی شرکت کی
-
سعودی ریلوے میں ضوابط کی خلاف ورزیاں، 20 ہزار ریال تک جرمانے کی تجویز
-
وائٹ ہائوس کی میڈیا نمائندگان کیلئے تقریب کے دوران فلسطینیوں کے حق میں مظاہرہ
-
دبئی، 35 ارب ڈالر کی لاگت سے آل مکتوم انٹرنیشنل ایئرپورٹ کی توسیع کا آغاز
-
کیٹ مڈلٹن کی بہن کو جلد ہی رائل ٹائٹل ملنے کا امکان
-
رفح پر امکانی اسرائیلی حملہ ، اسرائیل امریکہ کو اعتماد میں لے گا ، جان کربی
-
برطانیہ، پناہ گزینوں کیخلاف آپریشن آئندہ ہفتے شروع ہوگا
-
ٹک ٹاک کاایک بار پھر امریکا میں اپنی ایپ بیچنے سے انکار
UrduPoint Network is the largest independent digital media house from Pakistan, catering the needs of its users since year 1997. We provide breaking news, Pakistani news, International news, Business news, Sports news, Urdu news and Live Urdu News
© 1997-2024, UrduPoint Network
All rights of the publication are reserved by UrduPoint.com. Reproduction without proper consent is not allowed.