ڈیرہ اسماعیل خان میں بم حملو ں میں زخمی ہونیوالے افرادکیلئے ہسپتال میں ادویات ناپید ،ڈپٹی سپیکرقومی اسمبلی کاصوبائی وزیرصحت سے رابطہ ، ہسپتال کیلئے ایمرجنسی ادویات کابندوبست کردیا،محرم کے دوران ڈیرہ میں بم دھماکے دوقوموں کولڑانے کی سازش ہے ،پولیس کی انکوائری پرہمیں اعتمادہے ،حکومت سے ان واقعات کی غیرجانبدارانہ جوڈیشل انکوائری کرائے ،ڈپٹی سپیکرقومی اسمبلی فیصل کریم کنڈی کی میڈیا سے گفتگو
بدھ 28 نومبر 2012 19:46
(جاری ہے)
جس سے کئی قیمتی جانوں کے ضیاع کااندیشہ پیداہوگیا۔مذکورہ واقعہ کاعلم ہونے پرڈپٹی سپیکرقومی اسمبلی فیصل کریم کنڈی نے فوری طورپرصوبائی وزیرصحت سیدظاہرعلی شاہ سے ٹیلی فون پررابطہ کیا اوران کوادویات کی کمی بارے آگاہ کیا۔
جس پر صوبائی وزیرصحت سیدظاہرعلی شاہ نے پشاورسے ایمرجنسی ادویات فوری طورپرڈسٹرکٹ ہیڈکوارٹرٹیچنگ ہسپتال روانہ کردیں۔جس سے ہسپتال میں ایمرجنسی ادویات کامسئلہ حل ہوگیاہے۔میڈیاکے نمائندوں سے گفتگو کرتے ہوئے ڈپٹی سپیکرقومی اسمبلی فیصل کریم کنڈی نے کہاہے کہ محرم الحرام کے دوران ڈیرہ اسماعیل خان میں ہونیوالے بم دھماکے دوقوموں کولڑانے کی سازش ہے۔ان دھماکوں کی جتنی بھی مذمت کی جائے وہ کم ہے۔پولیس کی انکوائری پرہمیں اعتمادہے۔لیکن ہم حکومت سے مطالبہ کرتے ہیں کہ ان واقعات کی غیرجانبدارانہ جوڈیشل انکوائری بھی کرائی جائے۔ہمیں ڈیرہ اسماعیل خان کاامن سب سے زیادہ عزیزہے۔انہوں نے کہاکہ بم دھماکوں سے متاثرہونیوالے خاندانوں کیلئے بینظیرانکم سپورٹ پروگرام کے کارڈجاری کرنے کاسلسلہ شروع کردیاگیاہے۔ماہانہ امدادکے علاوہ دیگرسہولیات بھی متاثرہ خاندانوں کومہیاکی جائیں گی۔اسی طرح متاثرہ افرادکی فہرست بھی صوبائی حکومت کوایک دوروزمیں ارسال کردی جائیگی۔متعلقہ عنوان :
مزید اہم خبریں
-
'اسلام پسند' ریلی کے بعد جرمن وزیر کا سخت کارروائی پر زور
-
اے ایس پی شہر بانو شادی کے بندھن میں بندھ گئیں‘ ویڈیو اور تصاویر وائرل
-
کمزور ، کھوکھلی بنیاد والی حکومت کی مدت پوری ہوتے ہوئے دکھائی نہیں دے رہی ‘ شاہد خاقان عباسی
-
پاکستان اور سعودی عرب کے معاشی تعلقات نئے دور میں داخل ہو چکے ، دونوں ممالک کے درمیان تجارت کا حجم بڑھانے کے لیے بھر پور اقدامات اٹھائے جائیں گے،وزیراعظم محمد شہبازشریف
-
ای خدمت مرکز گوجرانوالہ میں عوام کی سہولت کیلئے نادرا کی خدمات بھی میسر ہو گئیںٌ
-
190 ملین پاؤنڈ کیس، عمران خان اور بشریٰ بی بی کے علاوہ 8 نام ای سی ایل سے خارج
-
آئین کے تحت سینیٹ کا رکن وزیراعظم نہیں بن سکتا تو ایک سینیٹر ڈپٹی وزیر اعظم کیسے بن سکتا ہے؟.ماہرین آئینی امور کاسوال
-
بشام میں چینی انجینئرز پر حملے میں ملوث 4 دہشت گرد گرفتار
-
فواد چوہدری نے بنیادی اصلاحات پر تمام سیاسی جماعتوں سے متفق ہونے کی اپیل کردی
-
یورپی یونین میں مزید چارجنگ اسٹیشن لگائے جائیں، کار ساز ادارے
-
پی ٹی آئی کے یوم تاسیس پر ریلی: گوہر خان، عمر ایوب و دیگر کی عبوری ضمانتیں منظور
-
وزیراعظم کی سعودی ولی عہد محمد بن سلمان کے گالا ڈنر میں شرکت، اہم امور پر تبادلہ خیال
UrduPoint Network is the largest independent digital media house from Pakistan, catering the needs of its users since year 1997. We provide breaking news, Pakistani news, International news, Business news, Sports news, Urdu news and Live Urdu News
© 1997-2024, UrduPoint Network
All rights of the publication are reserved by UrduPoint.com. Reproduction without proper consent is not allowed.